• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سردی، فلو اور حفاظتی اقدامات

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-26
Reading Time: 1min read
A A
0
60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہوتے ہی چاروں اُور فلو وبا کی طرح نمودار ہوتا ہے اور بعض لوگ از خود انٹی بائیوٹکس استعمال کرتے ہیں ۔ جو لوگ فلو کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے پاس اتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحبان بھی ان کو انٹی بائیوٹکس کی ادویات تھما دیتے ہیں اور مریض بھی خوشی خوشی ان انٹی بائیوٹکس کو لیکر گھر چلاجاتا ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں فلو کے ماہر ڈاکٹرنے انکشاف کیا کہ فلو میں مبتلا ہونے والے افراد کو اینٹی بائیو ٹکس نہیں بلکہ اینٹی وائیرل ادویات کی ضرورت ہوتی ہے جو اکثر ڈاکٹرتجویز نہیں کرتے ہیں ۔اس طرح بقول ان کے مریض کے شفایاب ہونے کے بہت کم امکانات ہوتے ہیں اور مریض اس سے بہت سی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوتا ہے۔ڈاکٹر نثار الحسن نے اس سلسلے میں اخبارات کے لئے جو بیان جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ’’بعض ڈاکٹروں کو یہ غلط فہمی ہے کہ اینٹی بائیوٹکس فلو پر زیادہ تیزی سے قابو پانے میں مد دکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلو کے لئے اینٹی بائیو ٹک نہ صرف نامناسب ہیں بلکہ مریضوں کو اینٹی بائیو ٹک مزاحم انفیکشن کے خطرے میں بھی ڈال دیتے ہیں‘‘اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ڈاکٹر فلو کے لئے اینٹی بائیوٹک استعمال کرتے ہیں انہیں اپنی تشخیص میں تبدیلی لانی چاہئے اور مریضوں کو ڈاکٹر نثار الحسن کے مشورے کے مطابق اینٹی وائرل ادویات تجویز کرنی چاہئے۔وادی میں دیکھا گیا ہے کہ لوگ از خود کسی بھی بیماری کے لئے ادویات استعمال کرتے ہیں بہت سے لوگ ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں لیکن یہ غلط روش ہے جسے ترک کیاجانا چاہئے کیونکہ یہ صحت کا معاملہ ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کی غفلت یا سہل انگاری جائز نہیں۔اس وقت سردیوں کا کٹھن مرحلہ چل رہا ہے۔ وادی میں فلو ایک عام بیماری ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق پچاس فی صد سے زیادہ لوگ مبتلا ہیں۔اس بارے میں ڈاکٹر موصوف کا کہنا ہے کہ فلو کے مریضوں کو جلد از جلد اینٹی وائرل ادویات لینی چاہئے اور ڈاکٹروں کو لیب ٹیسٹ کے نتایج کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ حالات میں فلو میں مبتلا مریضوں کے لئے کون سی دوائی زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ فی الحال oseltamivir ہر قسم کے فلو کے لئے سب سے موثر اینٹی وائرل دوا ہے جس میں H1N1,H3N2اور انفلوئینزا Bوائرس شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دو ہفتے یا اس سے زیادہ عمر کی حاملہ خواتین اور بچوں کو محفوظ طریقے پر دی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر موصوف کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ اینٹی وائیرل ادویات فلو کے مریضوں کو جان بچانے والے فوائد فراہم کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ تجویز کردہ نہیں ہیں۔ طبی ماہرین فلو کے مریضوں کے لئے غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس تجویز کرتے ہیں حالانکہ اینٹی بائیوٹکس میں وائرس کے خلاف سرگرمی نہیں ہوتی ہے۔بہتی ناک ،گلے میں خراش یا کھانسی کے ساتھ آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیںتو وہ اینٹی بائیو ٹکس ادویات تجویز کرتے ہیں۔ انہیں یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ اینٹی بائیو ٹکس فلو پر زیادہ تیزی سے قابا پانے میں مدد کرتی ہے لیکن یہ نامناسب ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

زندگی موت کے حصار میں ہے

زندگی موت کے حصار میں ہے

2023-07-11
زندگی موت کے حصار میں ہے

وادی میں ناجائز منافع خووری عروج پر

2023-07-07
زندگی موت کے حصار میں ہے

امرناتھ یاترا اور مقامی آبادی کا رول

2023-07-07
زندگی موت کے حصار میں ہے

ملہ کھاہ میں ناجائز قبضہ کو ہٹایا جائے

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

سیاحتی شعبہ میں انقلاب بپا ہوگا

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

ندی نالوں کا تحفظ مستقبل کی ضمانت

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

تمباکو نوشی کا بڑھتارجحان

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

سمارٹ میٹروں کی تنصیب!!

2023-07-04
رابطہ پل ہے یا موت کا پل؟

رابطہ پل ہے یا موت کا پل؟

2023-06-23
زندگی موت کے حصار میں ہے

حج اسلام کی چوتھی عمارت ہے

2023-06-23
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.