• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بنگلہ دیش کو 4.7 ارب ڈالر کا قرض مل گیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-31
A A
0
آئی ایم ایف نے سری لنکا کے لیے 3 ارب ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے سری لنکا کے لیے 3 ارب ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دے دی

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
بنگلہ دیش نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 4.7 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے معاشی بحران کے پیش نظر گزشتہ برس جنوبی ایشیا کے تین ممالک کی طرف سے قرض لینے کی درخواستوں میں سے بنگلہ دیش کی درخواست منطور کرتے ہوئے اسے 4.7 ارب ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی طرف سے قرض کی منظوری وزیراعظم شیخ حسینا کی کامیابی ہے جہاں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا تھا، ٹکہ کی قدر گر رہی تھی اور زر مبدالہ کے ذخائر میں کمی آرہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کو آئی ایم ایف کے توسیعی قرض سہولت کے تحت تقریباً 3.3 ارب ڈالر دیے جائیں گے جس میں سے 47.6 کروڑ ڈالر کی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ نے بنگلہ دیش کو موسمیاتی سرمایہ کاری کے لیے اس کی نئی تشکیل کردہ لچک اور پائیداری کی سہولت کے تحت بھی 1.4 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے اور ایشیا میں بنگلہ دیش وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ رقم حاصل کی ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ان قرضوں سے میکرو اکنامک استحکام کا تحفظ ہوگا اور بفرز کو دوبارہ تعمیر کریں گے جبکہ حکام کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔
آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر انتونیتی ایم سایہ نے کہا کہ آزادی کے بعد بنگلہ دیش نے غربت کم کرنے اور معیار زندگی میں تیزی سے ترقی کی ہے، تاہم عالمی وبا کورونا وائرس اور روس کی یوکرین میں جنگ نے بنگلہ دیش کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں خلل پیدا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد مسائل نے بنگلہ دیش میں میکرو ایکنامک کے لیے چیلنج پیدا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلہ دیش نے اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کی کوشش میں ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب ڈالر کا قرض لیا تھا۔
ادھر پاکستان اور سری لنکا کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود بھی آئی ایم ایف کی طرف سے دونوں ممالک کو قرض کی منظوری نہیں دی جا رہی۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 18.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو 30 جون کو ختم ہوا کیونکہ ملبوسات کی برآمدات توانائی کی لاگت میں اضافے کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔
بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کو توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 6.8 ارب ڈالر تک آجائے گا۔
حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کرتے ہوئے ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جبکہ بدھ سے بجلی کی خوردہ قیمتوں میں پانچ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جو کہ اس مہینے میں اس طرح کا دوسرا اضافہ ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page