مانیٹرنگ//
جموں، 22 فروری// آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے بدھ کے روز ادھم پور میں شمالی آرمی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔عہدیدار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کو شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور دیگر افسران نے دن بھر کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔”جنرل منوج پانڈے، #COAS نے ہیڈکوارٹرNorthernComd_IA کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ #COAS نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار اور ڈیوٹی کے تئیں لگن کے لیے تمام رینک کی تعریف کی،” ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (ADGPI) ہندوستانی فوج نے لکھا۔ پی ٹی آئی ٹی اے ایس۔