سرینگر//شمال و جنوب میں جنگجو مخاف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ سنیچروار کے بعد دوپہر جنوبی ضلع اننت ناگ کے کواری گام رانی پورہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر جھڑپ میں لشکر ضلع کمانڈر سمیت تین مقامی جنگجو جاںبحق ہو گیا ۔آئی جی پی کشمیر نے اس کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کی جھڑپ میںمارے گئے تینوں مقامی لشکر جنگجو تھے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کے بعد دوپہر ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پراننت ناگ کے کواری گام رانی پورہ گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاںموجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسز کی اضافہ نفری علاقے میںپہنچ گئی اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا تاہم علاقے میں مختصر جھڑپ ہوئی اور جونہی گولیوںکا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوں کی نعشیں ہتھیار سمیت بر آمد کر لی گئی ۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو میںسے ایک مقامی ہے جو کہ لشکر کا ضلع کمانڈر تھا تاہم پولیس نے فوری طور پر جاں بحق ہوئے جنگجوئوںکی شناخت ظاہر نہیںکی ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اننت ناگ میں فورسز کے ساتھ مختصر گولیوں کے تبادلے میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ اننت ناگ کے کواری گام، رانی پورہ گاوں میں پیش آیا۔ پولیس نے تاہم جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت فوری طور پر نہیں کی۔پولیس نے پہلے ایک ٹویٹ کے ذریعے کواری گام، رانی پوری میں مسلح جھڑپ کی اطلاع دی اور بعد میں ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے تین عدم شناخت جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ پویس کے مطابق علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔