• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, مارچ ۲۵, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سائبر کرائم: نیا اُبھرتا چیلنج

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-25
A A
0
60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے جہاں سماج میں پنپ رہے مختلف جرائم نے سراُٹھانا شروع کیا ہے ، انہیں میں سائبر کرائم بھی قابل ذکر ہے۔ سائبر جرائم کی صورت میں ڈاکہ زنی بھی اب ڈیجی ٹل ہونے لگی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارت رکھنے والے بعض مکروہ عناصر سائبر کرائم کی وجہ سے دن کی روشنی میں لوٹتے نظر آرہے ہیں۔ اب روزانہ ایسی وارداتیں ہونے لگی ہیں جن سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔اگرچہ بنکوں اور دیگرمالیاتی اداروں کی طرف سے روزانہ ایسے پیغامات موصول ہورہے ہیںجن پر لوگوں سے تلقین کی جارہی ہے کہ وہ جعلی ٹیکسٹ سے خبر دار رہیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں یاان ٹیکسٹ پر عمل نہ کریں تا کہ آ پ اپنی جمع شدہ پونجی کو بچاسکیں۔آج کل وادی بھر میں سائبر کرائم کے خطرات کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری دی جارہی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ان لوگوں کے ہتھے نہ چڑھیں جو ان کو کسی نہ کسی بہانے لوٹتے ہیں۔عام لوگوں کی شکایت ہے کہ پولیس نے سائبر کرائم سیل بنائی تو ہے لیکن ان جعلسازوں کو ابھی تک پوری طرح کچلا نہیں جاسکا ہے جو لوگوں کو ٹھگ لیتے ہیں اور بنکوں میں ان کی جمع شدہ پونجی پر ہاتھ صاف کرتے ہیں۔کچھ عرصہ سے ان جعلسازوں نے لوگوں کو لوٹنے کا ایک اور طریقہ ڈھونڈھ لیا ہے۔موبائل پر مسیج آتی ہے اور ویری فیکشن کے نام پر کچھ وضاحتیں طلب کی جاتی ہیں اور پھر اسی طرح اوٹی پی بتانے پر زور دیا جاتا ہے۔لیکن پولیس کی طرف سے لوگوں سے بار بار یہ کہا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اوٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور اگر کسی کو ایسا کرنے کے لئے کہا جائے تو وہ فوری طور بنک کی شاخ پر جاکر متعلقہ حکام کی نوٹس میں یہ بات لائیں۔دوسرا اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ کسی شخص کی طرف سے ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں کویہ مسیج فراہم کی جاتی ہے کہ وہ شخص مصیبت میں ہے اسے فوری طور پیسے فراہم کئے جائیں چنانچہ دوست احباب رشتہ دار ٹھگ کے بتائے ہوئے اکاونٹ نمبر پر پیسے بھیجتے ہیں وہ سیدھے اس ٹھگ کے پاس پہنچ جاتے ہیں اس طرح کے کیس درجنوں بار سامنے آئے ہیں۔ پولیس ان میں سے کئی کیس حل کرچکی ہے جبکہ بعض معاملات میں پولیس بھی ان جعلسازوں سے دھوکہ کھاگئی ہے۔جب اس طرح کے سائبر کرائم بڑھنے لگے تو انتظامیہ نے پولیس کے تعاون و اشتراک سے اس حوالے سے ہفتہ منانے کا اعلان کیا تاکہ لوگوں کو اس بارے میں جانکاری دی جاسکے۔اب لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ کسی بھی صورت میں اپنا اُو ٹی پی شیئر نہ کریںاور نہ ہی اپنی بنک تفصیلات سے کسی کو آگاہ کریں۔اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو فوری طور نزدیکی پولیس کی سائبر سیل سے رابطہ قائم کیاجانا چاہئے تاکہ ایسے جعلسازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ سائبر کرائم کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اسلئے اس حوالے سے خبردار رہنا چاہئے خاص طور پر ان لوگوں کے جھانسے میں نہیں آنا چاہئے جو لوگوں کو کسی بزنس سے وابستہ کروانے کے حوالے میںسبز باغ دکھاتے ہیں یہ سب جھوٹ ہوتا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سماج خرافات کا شکارکیوں؟

سماج خرافات کا شکارکیوں؟

2023-03-23
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

نبی کریم ﷺ کا رمضان

2023-03-23
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

ماہ رمضان المبارک کی اہم تیاریاں

2023-03-23
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

اللّٰہ تعالٰی کی حکمت و دانائی کے راز

2023-03-23
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

پانی کے بغیر جینا محال

2023-03-23
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

بچپن کی شادی سے ہزاروں خواب تباہ ہوجاتے ہیں

2023-03-23
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

روایات سے انحراف کیوں؟

2023-03-22
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

قبولیتِ دعا ۔۔۔(افسانہ)

2023-03-22
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

معیاری تعلیم کے ذریعے ہی ذمہ دار شہری بنایا جا سکتا ہے

2023-03-22
سماج خرافات کا شکارکیوں؟

”عالمی یوم آب“22 مارچ پر خاص

2023-03-22
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.