نئی دہلی ، 11جولائی// ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں معمولی گراوٹ آئی ہے ۔ جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد اس سے تھوڑی زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ایک ہزار سے نیچے آگئی ہے۔دریں اثنا ہفتہ کو 37 لاکھ 23 ہزار 267 افراد کو ویکسین لگائے گئے، اور اب تک 37 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین دیئےجاچکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40611 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 36 ہزار 327 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 526 مریضوں کیشفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 64 ہوگئی ہے۔ ایکٹیوکیسز 915 سے گھٹ کر 4 لاکھ 54 ہزار 118 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 895 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 40 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.47 فیصد ، شفایابیکی شرح 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1776 اضافے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 117270 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 6026 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں لوگوں کی تعداد 5906466 ، جبکہ 494 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 125528 ہوگئی ہے۔ (یو این آئی)