• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امریکی انخلا کے بعد ترکی افغان ایئر پورٹ پرسیکیورٹی فراہم کرےگا

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-11
Reading Time: 1min read
A A
0
امریکی انخلا کے بعد ترکی افغان ایئر پورٹ پرسیکیورٹی فراہم کرےگا
FacebookTwitterWhatsapp

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے دبدبے اور قبضے کے درمیان کابل ایرپورٹ کو چالو رکھنے کے پیش نظر ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے افغانستان سے انخلا کے بعد ترک فوج کے کنٹرول کے تحت ترکی اور امریکہ نے کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کے ‘دائرہ کار پر اتفاق کرلیا ہے۔ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ جب فوجی نکل جائیں گے تو ترکی نے ایئرپورٹ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جسے انقرہ اور واشنگٹن کے بہتر تعلقات کی مثال کے طور پر سراہا گیا۔ترک صدر نے کہا کہ اس معاملے پر ترکش اور امریکی دفاعی وزرا نے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘امریکہ اور نیٹو سے بات چیت کے دوران ہم نے مشن کے دائرہ کار کا فیصلہ کیا کہ ہم کیا چیز قبول اور کیا قبول نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ ترکی کے اس اقدام سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے جون میں برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے موقع پر رجب طیب اردوان سے بات چیت کی تھی۔خدشات پائے جارہے ہیں کہ امریکی انخلا کے بعد ایئرپورٹ طالبان کے ہاتھوں لگ سکتا ہے اس لئے نیٹو اس کا حل تلاش کرنے کے لیے سرگرداں ہے۔واضح رہے کہ ترکی سال 2001 سے افغانستان میں ایک اہم کردار رہا جس نے سیکڑوں ترک فوجی وہاں تعینات کیے۔ایک روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے واشنگٹن کا انخلا 31 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔واشنگٹن نے رہنماؤں کی بات چیت کے بعد حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ترکی کے عزم کو سراہا تھا۔بعدازاں گزشتہ ماہ ایک امریکی وفد کے دورہ ترکی کے ساتھ دونوں نیٹو اتحادیوں کے درمیان ترکی کے مستقبل کے مشن کی تفصیلات طے کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری رہی جبکہ ترک وزیر دفاع اور پینٹاگون کے سربراہ کے مابین بھی متعدد فون کالز پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ مغربی سفارتکاروں اور امدادی کارکنان کے باہر جانے کا مرکزی راستہ ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کوڑے کرکٹ کو دلکش فن میں تبدیل کرنے والا انجینئر مدثر رشید

کوڑے کرکٹ کو دلکش فن میں تبدیل کرنے والا انجینئر مدثر رشید

2025-02-21

ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو 85 رن پر سمیٹا

2021-11-05
’جنسی استحصال‘ کا مقدمہ بے بنیاد اور غیر قانونی ہے، وکلا شہزادہ اینڈریو

’جنسی استحصال‘ کا مقدمہ بے بنیاد اور غیر قانونی ہے، وکلا شہزادہ اینڈریو

2021-09-15
ریاستیوں کو کووڈ سے یتیم ہویء بچوں کی حفاظت کرنی چاہئے/ سپریم کورٹ

ریاستیوں کو کووڈ سے یتیم ہویء بچوں کی حفاظت کرنی چاہئے/ سپریم کورٹ

2021-08-27
جے کے ایچ سی، جے کے ایچ ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ منعقد

جے کے ایچ سی، جے کے ایچ ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ منعقد

2021-08-26
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دی

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دی

2021-07-30
ADC Shopian reviews functioning of revenue department.   

ADC Shopian reviews functioning of revenue department.

2021-07-05
England Vs poland Euro

انگلینڈ، یوکرین کو روند کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جا پہنچا

2021-07-05
Covid-19

ملک میں کورونا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

2021-06-25

Hello world!

2021-06-24
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.