مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے شہر قندھار میں واقعہ ہندوستانی قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ہے، تاہم قندھار شہر کے نزدگی جاری شدید جنگ کے پیش نظر ہندوستانی اہلکاروں کو کچھ وقت کے لئے واپس بلا لیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک صورت حال مستحکم نہیں ہو جاتی اس وقت تک یہ پوری طرح عارضی اقدام ہے۔ قونصل خانہ کے امور مقامی عملہ کے ذریعے انجام پاتے رہیں گے۔