نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار غم کیا ہے اور اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کےلواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔پیر کو وزیر اعظم نے اپنےایک ٹویٹ پیغام میں ‘اتر پردیش کے متعدد حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتیں اندوہناک ہیں۔ اس واقعہ میں جن لوگوں اپنی جانیں گنوائی ہیں ان کے لوحقین سے میں تعزیت کرتا ہوں ۔ ایشورانہیں یہ غم برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائے۔ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاراجستھان کے کچھ علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس سے واقعہ سے غمزدہ ہوں۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ‘وزیر اعظم آفس نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ اس حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو دودو لاکھ اور زخمیوں کو 50،000 روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دیئے جائیں گے۔