نئی دلی۔ یکم اپریل//
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس حقیقت کی تعریف کی ہے کہ مالی سال 2022-2023 میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات 15,920 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔وزیر اعظم نے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کے اعلان کے جواب میں ٹویٹ کیا:”بہترین! ہندوستان کے ہنر اور ‘میک ان انڈیا کے تئیں جوش و جذبے کا واضح مظہر۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں اس شعبے میں کی گئی اصلاحات اچھے نتائج دے رہی ہیں۔ ہماری حکومت ہندوستان کو دفاعی پیداوار کا مرکز بنانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلورو کا درختوں اور جھیلوں سمیت فطرت کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے۔بنگلورو میں درختوں کے متنوع کلیکشن کی تفصیلی وضاحت کے بارے میں فطرت سے محبت کرنے والی، باغباں اور آرٹسٹ، محترمہ سبھاشنی چندرمنی کے ٹویٹ تھریڈز کے جواب میں، وزیر اعظم نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے قصبوں اور شہروں کے ایسے پہلوؤں سے دوسروں کو روشناس کرانے کے لئے ایسی معلومات دوسروں کو بھی شیئر کریں۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛’’یہ بنگلورو پر اور اس کے درختوں پر ایک دلچسپ تھریڈ ہے۔ بنگلورو کا درختوں اور جھیلوں سمیت فطرت کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے ۔میں دوسروں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ اپنے قصبوں اور شہروں کے ایسے پہلوؤں سے دوسروں کو روشناس کرائیں ، یہ معلومات بہت زیادہ دلچسپ ہوگی۔‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، دادرا اور نگر حویلی کے مرکز کے زیر انتظام خطوں کے صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے قابل ذکر عزم کی بھی ستائش کی ہے۔محض ایک سال میں او ڈی ایف + گاؤوں کی تعداد میں تقریباً پانچ گنا اضافے کے بارے میں مرکزی وزیر، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:’’انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، دادرا اور نگر حویلی کے ساتھ ساتھ دمن اور دیو کے لوگوں پر فخر ہے۔ انہوں نے صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے غیر معمولی عزم ظاہر کیا ہے۔‘‘