مانیٹرنگ//
سری نگر، 4 اپریل:سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح ایک ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں کی مدد سے وادی میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سری نگر، کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع میں مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں دو حریت لیڈروں بلال احمد صدیقی کی رہائش گاہ واقع راج باغ اور بشیر مولوی کی رہائش گاہ واقع آلوچی باغ میں چھاپے مارے گئے۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے پولیس اسٹیشن سی آئی کے/ ایس آئی اے کشمیر میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 22/2022 کے تحت مارے جارہے ہیں۔