مانیٹرنگ//
گنگٹوک (سکم)، 4 اپریل: گنگٹوک کو نتھولا سے جوڑنے والی جواہر لال نہرو روڈ پر 15 ویں میل پر برفانی تودہ گرنے سے 6 سیاح ہلاک ہوگئے جب کہ 80 سے زائد افراد کے برف کے نیچے دبنے کا خدشہ ہے۔
برفانی تودہ منگل کو تقریباً 12.20 بجے پیش آیا۔ قریبی آرمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے 6 افراد میں 4 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق 150 سے زائد سیاح اب بھی 15ویں میل سے آگے پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، برف کے نیچے پھنسے 30 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں گنگٹوک کے ایس ٹی این ایم اسپتال اور سینٹرل ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
فی الحال سکم پولس، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف سکم، محکمہ سیاحت کے اہلکاروں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ذریعے بچاؤ کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
چیک پوسٹ کے انسپکٹر جنرل سونم تنزنگ بھوٹیا کے ذریعہ شیئر کردہ معلومات کے مطابق، "صرف 13ویں میل کے لیے پاس جاری کیے جاتے ہیں، لیکن سیاح بغیر اجازت کے 15ویں میل تک جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ 15ویں میل میں پیش آیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔