• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, اپریل ۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

رمضان کریم

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

FacebookTwitterWhatsapp

سحری کے بعد جب مومن کی آنکھ لگ گئی تو اس نے خود کو کسی وسیع و عریض میدان میں محسوس کیا۔ اس میدان میں ہر طرف دلفریب مناظر دیکھ کر اسکو عجیب مسرت اور سکون کا احساس ہوا۔ پھر اچانک اسے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کی روح پرواز کر رہی ہے۔ اگلے ہی پل اسے محسوس ہوا جیسے کچھ نورانی فرشتے اسے فلک کی بلندیوں کی اور لئے جا رہے ہیں۔ مومن نے عمر بھر رمضان کریم کی قدر کی تھی اور شاید اس کو اب اسکا سلا ملنے والا تھا۔ اس خیال سے اس کے جسم کا روم روم مچلنے لگا ۔ اس نے سوچا کہ رب کریم کی عطاؤں کا شمار نہیں اور ان میں سے ایک شفیق عطا یہ رمضان کریم ہے۔وہ یہ سوچ ہی رہا تھا کہ کسی اجنبی آواز نے بڑی دلکش انداز میں فرمایا
"ہم پہنچ گئے ۔چلو اس باب سے اندر داخل ہوتے ہیں۔ ”
مومن نے ایک شاندار اور بے مثال دروازہ اپنے سامنے پایا اور کوئی عجیب سی کشش اس کو اس در سے اندر جانے کے لئے جیسے کھینچ رہی تھی مگر جب وہ اس دروازے کے بالکل قریب پہنچا اچانک شور برپا ہوا جو اسکو ناگموار لگنے لگا۔ پھر ایک غیبی آواز نے اس سے مخاطب ہو کر پوچھا،
” کیا قرآن کریم نہیں کہتا کہ اللہ تعالیٰ تمہاری شہ رگ سے بھی آپ سے قریب ہے پھر کیوں آپ عبادت کے وقت چلاتے ہو ؟ چلا کر کس کو سنانا چاہتے ہو ؟”
مومن یہ سوال سن کر لاجواب اور بے بس ہوا۔ شاید وہ کچھ کہتا مگر اس کے ہونٹ ہلنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ اس کو محسوس ہوا کہ یہ وہ شور ہے جو وہ اور اس کے ساتھی اپنی عبادت گاہوں میں بلند کرتے ہیں اور اس کو احساس ہوا کہ شاید اس شور کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہوگی۔
پھر ایک اجنبی اور غیبی آواز نے کہا
آگے بڑھو آگے دوسرا باب ہے۔
وہ آگے بڑھا۔ اس کو پورا اندازہ تھا کہ ان ابواب کے پیچھے وہ منزل ہے جس کی لگن میں وہ پوری عمر ترستا رہا ہے۔
جب وہ ایک اور دروازے کے قریب پہنچا تو اس نے ایک بدصورت دیو جیسی مخلوق کو دیکھا جس کا حلیہ وحشتناک تھا۔ اس کے ماتھے پر واضح حروف میں ,”حرص” لکھا تھا۔ اس نے خوفناک آواز میں مومن سے مخاطب ہو کر پوچھا،
"اگر دوسرے لوگ بے خبر ہو جایں تو کیا تم انکا سب کچھ اپنے نام کرو گے ؟”
مومن کو پہلے کچھ سمجھ نہیں آیا مگر پھر کچھ دیر سوچنے کے بعد اسے خیال آیا کہ شاید اس نے کسی ہمسایہ کی ملکیت کو حسد کی نظر سے دیکھا ہے۔ اسکے قدم خود بہ خود آگے بڑھنے لگے۔ پھر ایک اور دروازہ اسکے سامنے آیا۔ کسی نے آواز دی "یہ باب ریان ہے۔ ”
اس سے پہلے کہ مومن اس در کو دیکھ پاتا اس نے کئی وحشتناک دیو اس کے سامنے دیکھے۔ وہ سب خوفناک اور درد ناک انداز میں آواز بلند کرکے چلا رہے تھے،
"اپنے دل کو ہر قسم کے حسد، بغض، نفرت، حرص اور غرور سے پاک کرو پھر اس جگہ کے خواب دیکھو۔”
ان الفاظ کی سماعت کے ساتھ کی مومن کی آنکھ کھل گئی اور اس نے دیکھا کہ دن کی روشنی ہر طرف پھیل چکی تھی۔ اس نے رب العالمین کا شکر ادا کیا جس نے رمضان کریم کی برکت سے اسے توبہ کا ایسا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

ہلال بخاری
ہردوشورہ کنزر

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

بدعنوان اور بدعنوانیت: ایک بدنما داغ

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

سڑکوں پر موت کا خونین رقص

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

حضرت سخی زین الدین ولی ریشی رح عیشمقام 

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

خاص افطاری

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

اندراج مہم: سرکاری اسکولوں میں داخلہ بڑھانے کے لئے مثبت اقدام

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

با اختیاری، خود انحصاری سے ہی آتی ہے

3 منٹ پہلے
ایک بھول ایسی بھی!

ایک بھول ایسی بھی!

3 منٹ پہلے
ماہِ رمضان یعنی نزول قرآن!

انساں کے قول و فعل میں بڑھتا ہوا تضاد!

3 منٹ پہلے
اسکول کے چار کمروں سے کوٹرنکہ ڈ گری کالج کار فرما ہے

اسکول کے چار کمروں سے کوٹرنکہ ڈ گری کالج کار فرما ہے

3 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.