• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سنبل میں ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-05
A A
0
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سنبل میں ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سنبل میں ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
بانڈی پورہ/04؍اپریل:ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج سنبل سب ڈویژن کے اوڈینا گائوں کا دورہ کیا تاکہ ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ایس ڈی ایم سنبل اور عمل آوری ایجنسیوں کے متعلقہ اِنجینئروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔اَفسران نے بتایا کہ 30بلاکوں میں 480 فلیٹ پر مشتمل 57.60کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرانزٹ رہائش تیار کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر بلاک چار منزلہ ہے جس میں ہر منزلہ میں چار فلیٹ ہیں ، ہر بلاک میں کل 26 فلیٹ ہیں۔متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 14بلاک مکمل ہوچکے ہیں ۔ مزید بتایا گیا کہ دیگر بلاکوں پر کام شد و مد سے جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار کو بڑھادیں تاکہ اِس منصوبے کومقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ منصوبے پر کا م کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کی کم سے کم مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری بھی تیار کی جائے۔ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر عمل در آمد کے عمل کی مناسب نگرانی کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page