• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ضلع میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

عوام میں کووِڈ مناسب رویے( سی اے بی ) کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پرزور دیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-05
A A
0
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ضلع میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ضلع میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
گاندربل/04؍اپریل:؁ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیرنے جموںوکشمیر یوٹی میں کووِڈ کے معاملات میں بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر آج ضلع میں وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے تیاریوں اور کووِڈ ۔19 کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔سی ایم او گاندربل نے میٹنگ کو ضلع میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی اور اُنہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع کوئی کووِڈ معاملہ فعال نہیں ہے حالانکہ جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر اَضلاع میں روزانہ مثبت معاملات میں اِضافہ کا رجحان ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت گاندربل کو چوکس رہنے اور کسی بھی اُبھرتی ہوئی صورتحال کے لئے خود کو تیار رہنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اں سے کہا کہ وہ فلو کلینکس کو چالو کریں اور تمام شدید سانس کی بیماری اور انفلوئنز ا جیسے بیماری کے معاملات کی جانچ میں اِضافہ پر توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے کووِڈ مناسب رویے( سی اے بی ) کی عمل آوری کی ضرورت پر بھی زور دیا جس میں مریضوں ، ہیلتھ پروفیشنلوںاور ہیلتھ ورکروں کی طرف سے ہسپتال کے احاطے میں ماسک پہننا بھی شامل ہے تاکہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کووِڈ مناسب رویے ( سی اے بی) کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر بنیادی زور دیا اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن کووِڈ اِنفیکشن سے نمٹنے کے لئے ابتدائی مرحلے میں ہی احتیاط ضروری ہے۔اُنہوں نے اِی او میونسپل کونسل گاندربل سے کہا کہ وہ میونسپل کونسل کی حدود میں سی اے بی کے بارے میں اعلانات کرنا شروع کریں اور لوگوں کو رَش والی جگہوں پر جانے کے دوران فیس ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے اور عمر رسیدہ اَفراد کو بھی احتیاطی تدابیر کے طورپر زیادہ بھیڑ والی جگہوں سے گریز کرنا چاہیے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، اے سی آر ، سی ایم او ، اِی او ، میونسپل کونسل گاندربل ، ایم ایس ، ڈی ایچ ، بی ایم اوز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.