جموں، 8 اپریل، 2023: درست تغذیہ کی مدد سے قوم کو صحتمند بنانے کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی ایف ایم سی جی ڈائریکٹ سیلنگ کمپنیوں میں سے ایک ایموے انڈیا نے ایف ایس ایس اے آئی کی شراکت میں ایٹ رائٹ ملیٹ میلہ کا انعقاد کیا۔ اس کا اہتمام اپنے فلیگ شپ برانڈ دنیا کی نمبر ایک وٹامن سیلنگ اور ڈائٹری سپلیمینٹ برانڈ1 نٹریلاٹ کے ذریعہ انٹرنیشنل ایئر آف ملیٹ، 2023 کا جشن منانے کی غرض سے کیا گیا۔ صحت اور ویلنیس برانڈ کی سب سے بڑے برانڈ میں سے ایک ہونے کے ناطے کمپنی ایف ایس ایس اے آئی کی شراکت میں ملیت واکتھون کا اہتمام ایک فعال طرز زندگی اور متوازن غذا اور غذائیت کی تکمیل کی صورت میں صحیح غذائیت کے ذریعہ مجموعی فلاح و بہبود کی اہمیت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا۔جموں میں خواتین کے لیے 3 کیلو میٹر واکاتھون کا آغاز ہوا اور پدما شری پدما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج پر جا کر ختم ہوا۔ جس میں ایموے انڈیا اور ایف ایس ایس اے آئی کی اس مشترکہ رسائی میں جموں کے فٹنس کے بارے میں شعور رکھنے والے شہریوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی، جو صحیح غذائیت کا انتخاب کرتے ہوئے اچھی صحت کے لیے اپنی راہ پر چل پڑے۔
اس پروگرام میں ماہر تغذٰیہ محترمہ اینوشی شرما، آئی آر ایس ایگزکٹیو ڈائریکٹر ایف ایس اے آئی محترمی اونی لواسا، ڈپٹی کمشنر جموں، ایموے انڈیا کی برانڈ ایمبیسڈر اور انٹرنیشنل ریسلر سنگرام سنگالون گروشرن چیما، سینئر وائس پرسڈنٹ شمال و جنوب ایموے انڈیا وغیرہ نے شرکت کی۔”چیف ایگزکٹیو افسر، ایف ایس ایس اے آئی، جناب جی کملا وردھانا راؤ نے کہا کہ، ہم ایک زرعی نشاۃ ثانیہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں جسمیں دنیا کی سب سے قدیم فصل موجودہ اور مستقبل کی فصل بن رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ملیٹ واکتھون اور جموں میلہ 2023 کے تناظر میں کہی۔اپنے منسلک ہونے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ایموے انڈیا کے جنرل منیجر جناب انشو بودھ راجا نے کہا کہ، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی پذیر معیشتوں میں سے ایک ہونے کے باوجود بطور ایک قوم صحتمند ہونے کی طرف ہماری ترقی کا آغاز اب ہوا ہے۔ دنیا کی آبادی میں ہندوستان کے نمایاں حصہ کو دیکھتے ہوئے، ہم بحیثیت قوم، دنیا میں غذائیت کے بیانیے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم نے ایموے میں، اپنے فلیگ شپ برانڈ نٹریلائٹ کے ذریعہ ہمیشہ مناسب غذائیت کی اہمیت کی اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، جو فطرت کے بہترین اور بہترین سائنس کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ غذائیت کی ضروریات اکثر ہمارے کھانے کے ذریعہ مناسب طریقے سے پوری نہیں ہوتیں، مطلوبہ غذائی سپلیمنٹس کے ساتھ ایک متوازن غذا ہماری صحت کو بہتر بنانے میں بہت آگے لے جا سکتی ہے۔ اسکو سمجھتے ہوئے ہم صحت اور تندرستی کے ایک سرکردہ برانڈ کے طور پر ہماری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات جیسے نٹریلائٹ آل پلانٹ پروٹین پاؤڈر، نیوٹریلائٹ ڈیلی، نیوٹرلائٹ سالمن اومیگا – 3 اور نیوٹرلائٹ کیل میگ ڈی پلس سمیت متعدد معیاری اور جدید غذائی سپلیمنٹس پیش کرتے ہیں۔ اور ہندوستان کو صحتمند بنانے کے ہمارے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا، "ایموے انڈیا ہمارے ملک میں صحتمند زندگی کو فروغ دینے کے لیے ُپرعزم ہے اور ہم صحت کے بارے میں شعور رکھنے والے صارفین کو ضرورت پر مبنی سفارشات پیش کرتے رہیں گے اور اس طرح کے اقدامات کو سپورٹ کرتے رہیں گے تاکہ لوگوں کو بہتر اور صحتمند زندگی گزارنے میں مدد مل سکے۔ ایٹ رائٹ ملیٹ میلے کے لیے ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے لیے ‘ایٹ رائٹ انڈیا’ تحریک میں اپنا تعاون کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہماری مشترکہ کوششیں غذائی انقلاب برپا کریں گی اور لوگوں کو صحت بخش خوراک کے انتخاب کی ترغیب دیں گی۔”لوگوں کو بہتر، صحتمند زندگی گزارنے میں مدد کرنے کی بصیرت کے ساتھ، اور حکومت ہند کے اہم پروگراموں جیسے آیوشمان بھارت اور پوشن ابھیان کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے نٹریلائٹ کے ذریعہ ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں تاکہ صحیح تغذیہ کے ساتھ صحتمند اور فعال طرز زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں میں گزشتہ 5 سالوں سے اس کی ایٹ رائٹ تحریک کو تعاون دے سکیں۔ایٹ رائٹ ملیٹ میلا کے بعد منعقد کردہ واکتھون جوار کے بین الاقوامی سال 2023 کا جشن مناننے اور ایک تعاملی اور معلوماتی ماڈل کے توسط سے محفوظ خوراک اور صحتمند غذا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک عوامی تحریک کارفرما تھی۔ نٹریلائٹ بذریعہ ایموے نے ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ یہ شراکت بنگلورو، دہلی، چنئی، کولکتہ، لکھنؤ اور ممبئی سمیت 16 شہروں میں اس اقدام کو فروغ دینے کے لیے کی ہے۔