• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شمال مشرقی خطہ ملک کی ثقافتی گوناگونیت میں نئی کیفیات کا اضافہ کررہاہے۔ مودی

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-24
Reading Time: 1min read
A A
0
دہشت گردی پر کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے۔ پی ایم مودی

دہشت گردی پر کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے۔ پی ایم مودی

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
نئی دلی۔ 24؍ اپریل:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ منی پورمیں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے اموراور کھیل کود کے وزیروں کے ‘‘چنتن شیور’’ سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات پرخوشی کااظہار کیا کہ اس سال منی پور میں ‘‘چنتن شیور’’ منعقدکیاجارہاہے اورشمال مشرق کے کھیل کود سے جڑے بہت سے کھلاڑیوں اورافراد نے ملک کے لئے تمغے جیت کرترنگے کی شان میں اضافہ کیاہے ۔وزیراعظم نے خطے کے مقامی کھیلوں جیسے سگول کنجائی ، تھانگ ۔تا، یوبی لکپی ، مکنا اور ہیانگ تناباکو اجاگرکیا اورکہاکہ یہ سب کھیل اپنے آپ میں بہت دلچسپ اورپرکشش ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہاکہ ‘‘منی پور اورشمال مشرق نے ملک کی کھیل کود سے متعلق روایت کو آگے لے جانے میں خاطرخواہ تعاون کیاہے ’’۔شمال مشرقی خطے کے علاقائی کھیلوں کی مزید وضاحت کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے منی پور کے ‘‘او-لوابی ’’کاذکرکیا، جو کبڈّی سے کافی حدتک مشابہہ ہے ، جبکہ ‘‘ہیانگ تنابا’’ہمیں کیرالہ کی کشتیوں کی دوڑ کی یاددلاتاہے ۔ انھوں نے پولو کے ساتھ منی پور کی تاریخی وابستگی کو بھی نمایاں کیااور کہاکہ شمال مشرق ،ملک کی ثقافتی گوناگونیت میں نئی کیفیات کااضافہ کررہاہے اورملک کی کھیل کود سے متعلق گوناگونیت اورتنوع میں نئی جہتیں فراہم کررہاہے ۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہارکیاکہ پورے ملک میں کھیلوں کے وزیر، اس چنتن شیور کے اختتام پرمفید تجربات سے مستفید ہوں گے ۔وزیراعظم نے چنتن شیور پر روشنی ڈالتے ہوئے رائے زنی کی کہ ‘‘ کوئی بھی چنتن شیور، ارادہ اورنیت کے ساتھ شروع ہوتاہے ، غوروفکر اورسوچ بچار کے ساتھ آگے بڑھتاہے اورعمل آوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوجاتاہے ’’۔ انھوں نے مستقبل کے اہداف اورگذشتہ کانفرنس کا جائزہ لینے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ سال 2022میں کیوڑیہ کے مقام پرگذشتہ میٹنگ کاذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیاکہ اس میٹنگ میں بہت سے اہمیت کے حامل امورپرغوروخوض کیاگیاتھا اورکھیل کود کی بہتری کی غرض سے ایک ایکونظام کے لئے ایک نقش راہ تیارکرنے کی غرض سے ایک سمجھوتہ کیاگیاتھا، وزیراعظم نے کھیل کود کے شعبے میں مرکز اورریاستوں کے درمیان شراکت داری میں اضافہ کرنے کےبارے میں بھی بات کی اوران اہم پیش رفتوں کو اجاگرکیا، جنھیں ممکن بنایاجاسکاہے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ یہ جائزہ ، صرف پالیسیوں اورپروگراموں کی سطح پر ہی نہیں کیاجاناچاہیئے بلکہ گذشتہ برس کے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق ترقی اور کھیلوں میں حصولیابیوں کا بھی جائزہ لیاجاناچاہیئے ۔گذشتہ برس بھارت کے ایتھلیٹس اورکھلاڑیوں کی کارکردگی کو اجاگرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ان کی شاندار کوششوں ، خاص طورپر بین الاقوامی سطح پرکھیل کود کے ٹورنامنٹس اورتقریبات میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے ان حصولیابیوں کا جشن منانے کے دوران کھلاڑیوں کو مزید مدد فراہم کرنے پرزوردیا ۔ وزیراعظم نے اس بات کونمایاں کیا کہ کھیلوں کی وزارت اوراس کے محکموں کی تیاریوں کا اصل امتحان ، آنے والے دنوں میں اسکوئیش ورلڈکپ ، ہاکی ایشیا ئی چیمپئن شپ ٹرافی اور ایشیائی یوتھ اورجونیئرویٹ لفٹنگ چیمئن شپ جیسی تقریبات میں ہوگا۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ اب جب کہ کھلاڑی خود ہی تیاری کررہے ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ وزارتیں ،کھیل کودکے ٹورنامنٹس کے سلسلے میں مختلف طریق کار اورموقف کے ساتھ کام کریں ۔ فٹبال اورہاکی جیسے کھیلوں میں ہر کھلاڑی کو کھلاڑی سے مارک کرنے سے متعلق حکمت عملی کاذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ہرٹورنامنٹ کے لئے مختلف حکمت عملیاں اختیار کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورمیچ سے میچ کی مارکنگ سے متعلق طریق کار پرعمل کرنے کی ضرورت اجاگرکی ۔ وزیراعظم نے کہا:‘‘ آپ کوہرٹورنامنٹ کے مطابق ، کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اورکھیلوں کی تربیت پرتوجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ اس کے علاوہ آپ کو قلیل مدتی ، وسط مدتی اورطویل مدتی اہداف بھی مقرر کرنے ہوں گے ’’۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.