• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اپریل ۲۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
A A
0
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر میں کینسر جیسی مہلک بیماری سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں وہ انتہائی پریشان کن ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال یعنی 2022میں کینسر کے 13396نئے معاملات درج ہونے کیساتھ ہی کیسوں کی تعداد پچھلے 4برسوں کے دوران 51ہزار 577تک جاپہنچی ہے۔ جموں کشمیر میں کینسر میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 70ہزار سے زائد ہے۔ صورہ ہسپتال میں قائم اسٹیٹ کینسر انسٹی چوٹ کے مطابق 2022کے دوران 4817نئے کینسر معاملات کا اندراج ہوا ہے۔ رجسٹریشن کرانے والے 4817نئے مریضوں میں پھیپھڑوں کے سرطان میں سب سے زیادہ 447معاملات، معدے کا 359معاملات کیساتھ دوسرے نمبر پر ، چھاتی 342نئے معاملات کیساتھ تیسری نمبر پر ہے۔ انڈین کونسل آف میڈکل ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 4سالوں کے دوران جموں کشمیر میں کینسر سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 51ہزار 577ہوئی ہے۔ 2019میں 12ہزار396، جبکہ 2020میں 12ہزار 726، نیز 2021 میں 13ہزار 60جبکہ 2022میں 13ہزار396افراد کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جموں کشمیر میں جس طرح کینسر کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، اُس نے یقینی طور پر ذی حس طبقہ کی نیندیں چھین لی ہیں اور اس کے تدارک کی راہیں نکالنے کیلئے لوگ سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ کسی بھی بیماری کا اُس وقت تک علاج ممکن نہیں ہے جب تک نہ اس کی وجوہات کا پتہ لگ جائے۔ جہاں تک کشمیر کا تعلق ہے تو یہاں کینسر کے معاملات میں اس قدر اضافہ کی وجوہات عیاں ہیں۔ ترقی او رمالی خوشحالی کی وجہ سے کشمیر میں نوجوان نسل سگریٹ نوشی، منشیات اور ڈبہ بند خوراک کی عادی ہورہی ہے جس کی وجہ سے کینسر بیماری نے نوجوان نسل کو اپنا نشانہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔2022کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں کینسر بیماری نے سب سے زیادہ لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ 5سالوں کی طرح ہی سال رفتہ میں بھی سرینگر شہر کے لوگ ہی کینسر بیماری میں سرفہرست ہیں جس کی بڑی وجہ رہن سہن میں تبدیلی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی کو قرار دیا جارہا ہے۔ جموں کشمیر میں سگریٹ نوشی، نشیلی ادویات کا بڑھتا استعمال ، ملاوٹی کھانا اور لوگوں کی اقتصادیات میں بہتری کی وجہ سے کینسر بیماری کافی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پہلے ہم لوگ جینے کیلئے کھاتے تھے مگر اب کھانے کیلئے جے رہے ہیں۔ ڈبہ بند یا تلے ہوئے خوراک کی وجہ سے لوگ کینسر بیماری کا شکار ہورہے ہیں کیونکہ بند لفافوں میں آنے والی خوراک کو بچانے کیلئے کیمیائی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے جو موجودہ دور میں وادی میں کینسر کے پھیلائو کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف عام لوگ اپنے رہن سہن میں تبدیلی لائیں بلکہ حکومتی سطح پر بھی یہاں کے طبی اداروں میں کینسر کی بھر وقت تشخیص کیلئے جدید مشینوں کو استعمال میں لایا جانا ضروری ہے، تب ہی اس مہلک بیماری کیساتھ مشترکہ طور پر لڑا جاسکتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

آتش فشاں کے منڈلاتے خطرات

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

آج کی سوشل میڈیائی عبادت!

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

ماضی کے جھرونکوں سے۔مولوی لال دین کی شخصیت

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

ادویات کی من مانی قیمتیں: حکام خاموش کیوں؟

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

عید الفطر اور بے قابو ہوتی مہنگائی

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

انسانیت: حق و باطل کی کشمکش

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

معصوم کی پکار

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

دیہی خواتین کی تعلیم سے دوری لمحہ فکریہ

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

سگریٹ نوشی کے زہر سے نجات لازمی

2 منٹ پہلے
کینسر : مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

حضرت امام ابو حنیفہؒ کی مختصر داستانِ حیات

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.