مانیٹرنگ//
ایک چونکا دینے والے واقعے میں چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے ذریعہ آئی ای ڈی دھماکے میں 10 جوان ہلاک۔ اطلاعات کے مطابق، وہ اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے اڑا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے اہلکار ماؤنواز مخالف آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔
اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ یہ لڑائی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
یہ واقعہ آرن پور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ حملہ کی جگہ ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 450 کلومیٹر دور ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حملے پر بگھیل سے بات کی۔ “دنتے واڑہ میں چھتیس گڑھ پولیس پر بزدلانہ حملے سے غمزدہ ہوں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے اور ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ شہید جوانوں کے سوگوار کنبہ کے ممبران کے ساتھ میری تعزیت، "شاہ نے ٹویٹ کیا۔