• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اپریل ۲۷, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں: ڈاکٹر فاروق

موقعہ پر عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹ پہلے
A A
0
اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں: ڈاکٹر فاروق

اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں: ڈاکٹر فاروق

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک///
سرینگر /26اپریل:جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ہماری شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کیا جارہاہے جو آئین ہند اور جمہوری اصولوں کے عین منافی ہے کی بات کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اب کسی بھی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق حلقہ انتخاب سنگرامہ سے تعلق رکھنے والے ایک پارٹی ورکروں، عہدیداروں اور معزز شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکز میں براجمان بی جے پی نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ہمارے خلاف سازشوں کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ تاہم مجھے اُمید ہے کہ جموں کشمیر کے عوام ماضی کی طرح نیشنل کانفرنس کو اپنا بھر پور تعاون اور اشتراک دیتی رہے گی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے شمار موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاست دانوں کو کام پر لگایا ہوا ہے، جن سے کشمیریوں کی آواز کو بے وژن اور مستقبل میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا کام لیا جائے گا۔ ان موقعہ پرست عناصر کا حشر بھی وہی ہوگا جو 1953کے موقعہ پرست عناصر کا ہوا، جن کا آج یہاں کوئی نام لینے والا نہیں۔ لوگوں کو کشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،2014کے انتخابات میں ہم نے لوگوں کو ہاتھ جوڑ کو بھاجپا اور اس کے درپردہ حامیوں کو ووٹ سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی لیکن وہی ہوا جو نہیں ہونا چاہتے تھے۔ بھاجپا اقتدار میں آگئی اور بالآخر ہمیں 5اگست2019کا بدترین دن دیکھنے کو ملا۔ اگر 2014کے انتخابات میں جموں وکشمیر کے عوام نے سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہوتا تو آج ہم دفعہ370اور 35اے کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن سے محروم نہیں ہوتے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ مستقبل میں جو بھی انتخابات ہونگے اُن کیلئے پوری طرح تیا راور کمربستہ رہنے کی ضرورت ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہندوستان مشکل حالات میں کمزور نہیں پڑے گا: وزیر اعظم مودی

ہندوستان مشکل حالات میں کمزور نہیں پڑے گا: وزیر اعظم مودی

3 منٹ پہلے
سری نگر میں شنکراچاریہ مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم

سری نگر میں شنکراچاریہ مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم

3 منٹ پہلے
اداکارہ حنا خان کشمیرمیں عیدمنائی۔ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کی

اداکارہ حنا خان کشمیرمیں عیدمنائی۔ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کی

3 منٹ پہلے
بجبہاڑہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، نوجوان زخمی

بجبہاڑہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، نوجوان زخمی

3 منٹ پہلے
اداکارشاہ رخ خان نے کشمیرمیں فلم ڈنکی کیلئے شوٹنگ شروع کی

اداکارشاہ رخ خان نے کشمیرمیں فلم ڈنکی کیلئے شوٹنگ شروع کی

3 منٹ پہلے
کسانوں نے جموں و کشمیر کے بھدرواہ شہر کو لیوینڈر کی راجدھانی میں تبدیل کر دیا

کسانوں نے جموں و کشمیر کے بھدرواہ شہر کو لیوینڈر کی راجدھانی میں تبدیل کر دیا

3 منٹ پہلے
جموں و کشمیر ۔۔۔ علی محمد کے لکڑی کے منفرد برتنو ں کی مانگ میں اضافہ

جموں و کشمیر ۔۔۔ علی محمد کے لکڑی کے منفرد برتنو ں کی مانگ میں اضافہ

3 منٹ پہلے
ملک بھر میں کورونا وائرس کی رفتار تشویش ناک،دہلی میں 4مریض فوت

ملک بھر میں کورونا وائرس کی رفتار تشویش ناک،دہلی میں 4مریض فوت

3 منٹ پہلے
3 سال بعد تاریخی جامع مسجد سری نگر میں شب قدر کا اہتمام

3 سال بعد تاریخی جامع مسجد سری نگر میں شب قدر کا اہتمام

3 منٹ پہلے
بانڈی پورہ گاؤں ہندوستان کا سب سے بڑا کتابی گاؤں بنے گا

بانڈی پورہ گاؤں ہندوستان کا سب سے بڑا کتابی گاؤں بنے گا

3 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.