مانیٹرنگ//
نئی دلی۔ 17؍ مئی: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اطلاعات و نشریات کی وزارت کے افسران، اس کی میڈیا اکائیوں اور انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس) کے افسران سے عوام سے رابطہ کاری میں نئے راستے تلاشنے اور اس سلسلے میں نئی تکنالوجیوں کو بروئے کار لانے کی اپیل کی۔ وزیر موصوف’اچھی حکمرانی کے لیے ایک وسیلے کے طور پر شہریوں پر مرتکز مواصلات‘ کے موضوع پر آج نئی دہلی میں منعقدہ یک روزہ اجتماع ’چنتن شِوِر‘ کا افتتاح کرتے وقت ایک مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔ ملک بھر کے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر افسران پر مشتمل ناظرین کو احتیاط برتنے کی نصیحت کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ میڈیا کا منظرنامہ تیزی کےساتھ تغیر پذیر ہے اور اسی طرح معلومات کو لے کر لوگوں کا نظریہ بھی تبدیلی سے ہمکنار ہو رہاہے۔ لہٰذا، 21ویں صدی کی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے ہمیں معلومات کی تشہیر کے اپنے طریقہ کار اپنانے ہوں گے۔محترم وزیرنے کہا کہ انڈین انفارمیشن سروس حکومت کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چنتن شِوِر نے افسران کو اطلاعات و نشریات کی وزارت میں تعاون ، خود احتسابی اور بروقت اصلاح کا منفرد موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے افسران کو وسائل کے بہتر استعمال، کوششوں کے لیے تعاون، اطلاعات ساجھا کرنے اور ایک واحد ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے کام میں اعلیٰ اثرانگیزی لانے کے لیے حوصلہ فراہم کیا۔وزیر موصوف نے ناظرین سے اپنے لیے ایک وقت مقرر کرنے اور وزارت کی ترجیحات اور ڈلیورایبلز کے ساتھ ساتھ خود کی تنظیموں کی ترجیحات اور ڈیلیور ایبلز پر نظر رکھنے اور ان کی تازہ کاری کرتے رہنے کی اپیل کی۔ کرم یوگی جناب نریندر مودی کی قیادت کی مثال دیتے ہوئے، محترم وزیر نے افسران سے وقتاً فوقتاً اس امر پر کا جائزہ لیتے رہنے کے لیے کہا کہ کیا وہ اپنی بہترین خدمت ملک کے لیے پیش کرپا رہے ہیں۔محترم وزیر نے وزارت کے لیے مواصلات کے ہدف کے لیے واضح ترجیح کا ذکر کیا اور کہا کہ چونکہ حکومت پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، لہٰذا’انتودیہ ‘ کے اصول کو افسران کی سرگرمیوں کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک بڑا حصہ جو میڈیا کے سائے میں رہتا ہے، ٹیلی ویژن اور اخبارات کی سہولتوں سے محروم ہے۔ سماج کے اس طبقے تک رسائی حاصل کرنا افسران کی ذمہ داری ہے۔