نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے دو کھلاڑی کورونا سے متاثرپائے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ کھلاڑی سردی کھانسی جیسی معمولی علامات سے متاثرہیں۔ پازیٹو پائے جانے کے کچھ دن بعد ایک کھلاڑی کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو آچکی ہےجبکہ دوسرے کھلاڑی کا 18 جلائی کو دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا جو گزشتہ 10 دنوں سے آئسولیشن میں ہے۔ ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑی اس وقت لندن میں ہیں اور اب انہیں ڈرہم کے لئے روانہ ہونا ہے۔ کورونا سے متاثرکھلاڑی لندن میں ہی قیام کریں گے جبکہ ڈرہم پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں نے 3-4 روز قبل ویکسین کی دوسری خوراک لے لی ہے۔