نیوز ڈیسک//
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے ۔ٹرسٹ کے رضاکاروں نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاءکی طرف نہیں دیکھیں گے ۔منگل کے روز دراس کرگل، شوپیاں اور سرینگر میں نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جبکہ ضلع بھر میں ان کے علاوہ دیگر رضکاروں نے منشیات مخالف مہم چلائی گئی ۔ دریں اثنا ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ بھی نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جبکہ سرینگر ٹرسٹ کے رضاکاروں کی جانب سے منشیات مخالف مہم چلائی گئی جس دورن لوگوں کو منشیات کے خلاف اُٹھ کھڑاہونے کی اپیل کی گئی ۔ دریں اثناءوادی کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات مخالف مہم زور و شور سے جاری ہے ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔دریں اثناءجموں کشمیر میں ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے بھی زیادہ وقفے سے منشیات مخالف مہم جاری ہے اور اب تک سینکڑوں راضاکاروں نے اس مہم میں شرکت کی ۔ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور دیگر حکام بالا کا اس بات پر شکریہ اداکیا ہے کہ انتظامیہ منشیات کی وباءکے خلاف اقدامات اُٹھارہی ہے اور پولیس ہر روز منشیات سملگروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دے رہی ہے ۔ بیگ نے کہا کہ اس مہم میں عام لوگوں کو بھی سرکاری اداروں کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ جموں کشمیر سے منشیات کا نام و نشان مٹ جائے اور نوجوانوں کا مستقبل سنور جائے ۔