نیوز ڈیسک
نئی دلی۔ 12؍ جون :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ دن بھر جاری رہنے والی اس میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کے ساتھ وزارت داخلہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے سینئر افسران بھی شریک ہوں گے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ہندوستان کے سامنے چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے، میٹنگ میں ان چیلنجوں کے اگلے مرحلے سے نمٹنے کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ یہ میٹنگ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کے جامع نقطہ نظر کا حصہ ہے تاکہ اسے راحت پر مبنی، ابتدائی وارننگ پر مبنی، فعال اور ابتدائی تیاری پر مبنی بنایا جا سکے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس سے قبل ملک میں آفات سے نمٹنے کے لیے صرف راحت پر مبنی نقطہ نظر تھا جس میں جان و مال کے نقصان کو کم کرنا شامل نہیں تھا، لیکن نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ نقطہ نظر بدل گیا۔ وزارت داخلہ نے ہر پانچ سال اور ہر سال 2047 تک کے اہداف مقرر کیے ہیں جس کے لیے وہ پوری تیاری کے ساتھ کام کر رہی ہے۔پچھلے سال، وزیر داخلہ نے گجرات کے کیواڈیا میں "ڈیزاسٹر مینجمنٹ” پر وزارت داخلہ کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔