دبئی ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور انکے شوہر شعیب ملک کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارزکو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2019 میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ ثانیہ مرزا ہندوستانی ٹینس کا سب سے بڑا نام ہیں، انھوں نے اپنے ملک کو ٹینس کی دنیا میں متعارف کروادیا۔ ثانیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ حال ہی میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کے لیے لندن گئیں تھیں۔