• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تیسری لہر کا امکان ابھی باقی / اروند کیجریوال

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-16
Reading Time: 1min read
A A
0
تیسری لہر کا امکان ابھی باقی
FacebookTwitterWhatsapp

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کا امکان ابھی باقی ہے، اس لئے فی الحال اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مسٹر کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا کے کئی حصوں میں تیسری لہر کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ ابھی ہماری پہلی ترجیح تمام بالغ افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کرنا ہے”۔دہلی کے تمام اسکول مارچ 2020 سے بند کردیئے گئے تھے، حالانکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنے اور رسمی کام کاج کے پیش نظر اسکولوں کو اعلی جماعتوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، لیکن دوسری لہر آنےکے بعد اسکول دوبارہ بند کردیئے گئے تھے۔ تاہم، اسکول ورچوئل میڈیم سے چل رہے ہیں اور کلاسز آن لائن کی جارہی ہیں۔دوسری جانب دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی) کی عدم موجودگی میں کسی بھی طالب علم کے داخلے کو اب نہیں روکا جائے گا۔دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہلی سے آنے والا کوئی بھی بچہ جو نجی اسکول سے کسی سرکاری اسکول میں منتقل ہونا چاہتا ہے ، اسے ٹی سی نہ ہونے کی وجہ سے داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا یہ فیصلہ والدین کے لئے کافی راحت بخش ہوگا۔نائب وزیراعلی نے کہا کہ "بہت سے نجی اسکول بچوں کو ٹی سی نہیں دے رہے ہیں۔ اور ایک سال کی فیس بھی مانگ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے والدین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو نجی اسکولوں سے نکالنے اور سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے دلانے پر مجبور ہیں ۔ بہت سے والدین کی طرف سے اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد اس سلسلے میں فوری طور سے اس معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹی سی کی عدم موجودگی میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں روکا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ اگر اسکول ٹی سی دینے سے انکار کر رہا ہے تو باقی دستاویزات کی بنیاد پر بچے سرکاری اسکولوں میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ڈپٹی وزیراعلی نے والدین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، نظامت تعلیم بچوں کے گزشتہ اسکول سے ٹی سی لانے کا کام خود کرے گی۔ والدین کو اس کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.