• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ گرفتار

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-16
A A
0
دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ گرفتار
FacebookTwitterWhatsapp

اسرائیل کی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے میں حماس سے تعلق اور دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم برزیت یونیورسٹی سے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ترمس عیا گاؤں سے بس کے ذریعے واپس آرہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک فلسطینی نژاد امریکی خاندان کا گھر بھی گرا دیا تھا، جن پر مغربی کنارے میں ایک یہودی طالب علم پر فائرنگ کا الزام تھا۔اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے متعدد افراد دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت رقوم کی منتقلی، اکسانے، جدایا اور سماریا میں حماس کی سرگرمیوں کے لیے انتظامات میں براہ راست ملوث ہیں۔خیال رہے کہ حماس فلسطین کی غزہ پٹی میں 2007 سےحکمران جماعت ہے اور رواں برس مئی میں حماس کے خلاف 11 دنوں تک اسرائیل نے بمباری بھی کی تھی جبکہ یورپی یونین اور امریکا نے حماس کو دہشت گرد جماعت کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔اسرائیل نے طلبہ کی گرفتاری کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرزیت یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک سیل سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین بیٹ نے اس حوالے سے تفتیش کی تھی اور معلومات اکھٹی کی تھیں۔دوسری جانب فلسطینیو کے پرزنرز کلب کے مطابق گرفتار کیے گئے طلبہ کی تعداد 45 ہے لیکن 12 کو رہا کردیا گیا تاہم 33 طلبہ تاحال حراست میں ہیں اور ان میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے روایتی انداز میں فلسطینی طلبہ کی گرفتاری کی ہے اور سیکڑوں طلبہ کو تعلیم کے حصول میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔بیرزیت یونیورسٹی نے ایک بیان میں طلبہ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے، اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ طلبہ کی بحفاظت فوری رہائی کے لیے مداخلت کرے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page