• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سمارٹ میٹروں کی تنصیب!!

کیا سمارٹ بجلی بھی مہیا ہوگی؟

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-23
A A
0
زندگی موت کے حصار میں ہے

زندگی موت کے حصار میں ہے

FacebookTwitterWhatsapp

شہر سرینگر کیساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع اور قصبوں میں فی الوقت محکمہ بجلی سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا عمل تیزی کیساتھ آگے بڑھارہی ہے۔ سرینگر کے کئی علاقوں میں محکمہ بجلی نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں یہ مہم ابھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پائی ہے۔ تاہم دیکھنے والی بات یہ ہے کہ امسال کے گرمائی ایام میں وادی کشمیر کو جس بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہ شاید کشمیر کی تاریخ میں آج تک واقع نہیں ہوا ہوگا۔ گزشتہ ایک مہینے سے وادی کے شہر و گام میں بجلی بحران نے سنگین شکل اختیار کی ہوئی ہے۔ یومیہ بنیادوں پر کم از کم چھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ موسمی تغیر کیساتھ ہی شہر کے بیسیوں علاقوں میں بجلی کئی کئی دنوں تک معطل رہتی ہے۔ عوامی حلقوں کے اندر رواں برس کے دوران شدید بجلی بحران پر سخت تشویش پائی جارہی ہے کیوں کہ اُن کا تشویش کرنا اور فکر مند رہنا بالکل جائز ہیں ۔ عوام گزشتہ دو دہائیوں سے لگاتار بجلی کی ماہانہ بلیں باقاعدگی کیساتھ ادا کرتے ہیں۔ میٹرڈ علاقوں کے صارفین میٹر کے حساب سے ماہانہ بلیں ادا کرتے ہیں جبکہ غیر میٹرڈ والے علاقوں کے صارفین فلیٹ ریٹ کے تحت پابندی کیساتھ بجلی فیس بنکوں کے ذریعہ ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر صارفین سے صرف بجلی فیس ہی وصول کیا جائے اور بجلی کے نام پر پورے مہینے دھوکہ اور بھونڈا مذاق کیا جائے تو اس کو ناانصافی سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ایک مہینہ سے وادی میں جو بجلی بحران جاری اس کی صرف یہی وجہ ہے کہ شمالی گرڈ سے دستیاب ہونیوالی بجلی میں بقول اطلاعات تکنیکی خرابی واقع ہوئی ہے ، لیکن بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ تکنیکی خرابی تو محض ایک بہانہ ہے اصل میں گرما کے دنوں میں ملک بھر کی ریاستوں میں شدید گرمی سے راحت پانے کیلئے ان ریاستوں کو مزید بجلی سپلائی دینی پڑتی ہے جس کی آخر کار ضرب جموں کشمیر کی سپلائی پر ہی پڑتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر جموں کشمیر کے صارفین وقت پر اپنی بجلی بلیں ادا کرتے ہیں تو انہیں معقول بجلی سپلائی سے محروم کیوں رکھا جاتا ہے؟ ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب حکومت صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو جموں کشمیر کے شہر و دیہات میں کس اعتبار سے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا عمل ہاتھ میں لیا گیا۔ المیہ کی بات یہ ہے کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے بعد ماہانہ بلوں میں آگے سے بے تحاشہ اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بے روزگار کی شرح میں ناقابل یقین اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد گھروں میںبیٹھی ہوئی ہے ۔ ان میں ایک خاص تعداد اب ذہنی پریشانی کی شکار بھی ہوچکی ہے۔ ایک طرف سرکاری سطح پر روزگار کے وسائل بہت ہی کم ہوچکے ہیں جبکہ دوسری طرف نجی شعبہ بھی گزشتہ کئی برسوں سے تباہی کے کگار پر ہے۔ ایسے میں یہ پورا بوجھ عوام کے سر پر آن پڑا ہے جو انتہائی پریشان و نالاں دکھائی دے رہا ہے۔ سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے متعلق سرکار کو نظر ثانی کرنے کیساتھ ساتھ سماجی میں رہ رہے مختلف طبقے کے لوگوں کی کیٹہ گرائیزیشن کرنی چاہیے تاکہ کسی کیساتھ ناانصافی نہ ہو۔ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی سرکار نے جہاں گزشتہ کئی برسوں میں عوام دوست اقدامات اُٹھائے اور لوگوں کا یقین جیتنے میں کامیاب ہوئی، کو چاہیے کہ وہ عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے دکھی دلوں کو مرہم لگانے کا کام کرے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

زندگی موت کے حصار میں ہے

زندگی موت کے حصار میں ہے

2023-07-11
زندگی موت کے حصار میں ہے

وادی میں ناجائز منافع خووری عروج پر

2023-07-07
زندگی موت کے حصار میں ہے

امرناتھ یاترا اور مقامی آبادی کا رول

2023-07-07
زندگی موت کے حصار میں ہے

ملہ کھاہ میں ناجائز قبضہ کو ہٹایا جائے

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

سیاحتی شعبہ میں انقلاب بپا ہوگا

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

ندی نالوں کا تحفظ مستقبل کی ضمانت

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

تمباکو نوشی کا بڑھتارجحان

2023-07-04
زندگی موت کے حصار میں ہے

سمارٹ میٹروں کی تنصیب!!

2023-07-04
رابطہ پل ہے یا موت کا پل؟

رابطہ پل ہے یا موت کا پل؟

2023-06-23
زندگی موت کے حصار میں ہے

حج اسلام کی چوتھی عمارت ہے

2023-06-23
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.