نیوز ڈیسک//
نئی دلی ۔ 4؍ جولائی: مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو وزارت خزانہ کے سکریٹریوں اور کارپوریٹ امور کے سکریٹری کے ساتھ بجٹ اسکیموں کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اقتصادی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ، محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام کے سکریٹری توہین کانتا پانڈے، مالیاتی خدمات کے سکریٹری وویک جوشی، کارپوریٹ امور کے سکریٹری منوج گوول اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزارت خزانہ نے ایک ٹویٹ کیا کہ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمننے آج سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور، سکریٹری ڈی آئی پی اے ایم، سکریٹری ڈی ایف ایس، سکرٹری ایم سی اے اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ مرکزی بجٹ کے مختلف اعلانات پر عمل آوری پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میںمرکزی بجٹ کی مختلف اسکیموں پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے علاوہ، وزیر موصوفہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اسکیموں کو مقررہ مدت میں لاگو کیا جائے، پیش رفت کا مسلسل جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا۔