• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان چاند پرخلائی گاڑی لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے والا ہے: جتیندر سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-10
Reading Time: 1min read
A A
0
ہندوستان چاند پرخلائی گاڑی لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے والا ہے: جتیندر سنگھ

ہندوستان چاند پرخلائی گاڑی لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے والا ہے: جتیندر سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

(یو این آئی)
نئی دہلی، 09 جولائی :سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خلائی شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان چاند پر جانے کا انتظار نہیں کر سکتا اور چندریان -3 مشن کی کامیابی کے ساتھ بھارت جلد ہی چاند پر خلائی گاڑی اتارنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ چندریان -3 اس ہفتے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا جائے گا۔ خلائی شعبے میں ملک کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی شناخت ایک ایسے ملک کے طور پر کی جارہی ہے جو کئی دہائیوں سے خلا کو مسخر کرنے والے ممالک کا اتحادی ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں خلائی معاملات میں بڑی مہارت حاصل کرنے کے بعد چاند پر جانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چندریان 3 مشن کا مقصد چاند کی سطح پر نرم لینڈنگ اور گھومنے پھرنے میں ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی جہاز کو قمری مدار میں داخل ہونے کے لیے درکار پیچیدہ مشن پروفائل کو بہت درست طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔ چاند کی سطح پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد چھ پہیوں والا روور باہر آئے گا اور 14 دن تک چاند پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روور پر لگے کئی کیمروں کی مدد سے تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
خلائی سائنسدانوں کے لیے سازگار ماحول اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے لیے خلائی شعبے کو کھولنے جیسے اہم فیصلوں کا سہرا وزیر اعظم کو دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمارا خلائی شعبہ آنے والے برسوں میں ایک ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.