• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر میں سٹیزن سنٹرک سروسز میں انقلاب لانے والی موبائل دوست ایپلی کیشنز کا کیا آغاز

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر میں سٹیزن سنٹرک سروسز میں انقلاب لانے والی موبائل دوست ایپلی کیشنز کا کیا آغاز

چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر میں سٹیزن سنٹرک سروسز میں انقلاب لانے والی موبائل دوست ایپلی کیشنز کا کیا آغاز

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
سری نگر/11 ؍جولائی//چیف سیکرٹری ارون کما رمہتا نے منگلوار کو ’ اَپنا موبائل ہمارا دفتر ‘ کے نظریۂ کے ساتھ ہم آہنگ موبائل دوست ایپ کا آغاز کیا جوجموں و کشمیر میں شہریوں پر مبنی خدمات کی موبائل پر مبنی ڈیلیوری کے لئے ایک اہم اقدام ہے ۔یہ پہل خطے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے جموںوکشمیر کے باشندوں کو آن لائن خدمات تک رسائی میں سہولیت حاصل ہوئی ہے۔موبائل دوست ایپ کا مقصد جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کے موبائل آلات سے براہِ راست تمام گورنمنٹ ٹو سٹیزن سروسز ( جی ٹو سی) تک رَسائی کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرکے بااِختیار بنانا ہے ۔ رہائشی اَب آسانی سے خود کو متعدد خدمات سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ، اَپنی روزمرہ زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک مؤثر اور شفاف حکمرانی کے نظام کو فروغ دے سکتے ہیں۔چیف سیکرٹری نے موبائل دوست ایپ کو لانچ کرتے ہوے اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ،’’ یہ اِنقلابی ایپ ڈیجیٹل طور پر بااختیار جموں وکشمیر کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ اَپنے مکینوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے ، شہریوں پر مبنی خدمات فراہم کرنے ، رسائی میں آسانی ، شفافیت اور گورننس میں کاردگی کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موبائل دوست ایپ سے ہمارا مقصد رسائی اور سہولیت کو بڑھانا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ ہر فرد اپنی انگلی پر سرکاری خدمات سے فائدہ اٹھا سکے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرارون کمار مہتا نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی اور موبائل ایپلی کیشن کی ترقی میں تعاون کے لئے حکومت ہریانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ’موبائل دوست‘’آپکا موبائل ہمارادفتر’ کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگی میں سرکاری خدمات کی فراہمی کی رسائی اور جامعیت میں اضافہ کرے گا۔چیف منسٹر ہریانہ کے پرنسپل سیکرٹری اور ہریانہ حکوم تکے شہری وسائل کے اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری وِی اومیش شنکر نے بذریعہ ورچیول موڈ اس لانچ تقریب میں حصہ لیا اور جموںوکشمیر یوٹی کو اس سنگ میل کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے چیف سیکرٹری کو آئی ٹی اقدامات کی نقل تیار کرنے اور ریاست کے بہترین طریقوں کے اشتراک کے لئے ریاست ہریانہ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔یہ واضح کیا گیا کہ بحران کے وقت، افراد فوری طور پر ہنگامی ہیلپ لائنز جیسے کہ پولیس، فائر، میڈیکل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروسز سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں، ایمرجنسی صورتحال کے دوران فوری ردِّعمل اور مدد کو یقینی بنا سکتے ہیں۔یہ ایپ سرکاری ٹینڈروں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے جس سے کاروباری افراد اور کاروبار کو مواقع کے بارے میں باخبر رہنے اور خطے کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ موبائل دوست آپکا دوست ایپ اب اینڈرائیڈ پر ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہے اور بہت جلد ایپ کا او ایس وریژن آئی او ایس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

500پی اے سی ایس کو جلد ہی کمپیوٹرائز کیا جائے گا: چیف سیکرٹری

500پی اے سی ایس کو جلد ہی کمپیوٹرائز کیا جائے گا: چیف سیکرٹری

4 منٹ پہلے
چندریان 3 دنیا کے لیے چاند کے نئے نظارے کھول دے گا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

چندریان 3 دنیا کے لیے چاند کے نئے نظارے کھول دے گا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

4 منٹ پہلے
راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی

راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی

4 منٹ پہلے
جموں وکشمیر کے تمام دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے

جموں وکشمیر کے تمام دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے

4 منٹ پہلے
ہرسکول کو مارچ 2024ء تک کم سے کم سہولیات کو یقین دہانی کی جائے گی۔آلوک کمار

ہرسکول کو مارچ 2024ء تک کم سے کم سہولیات کو یقین دہانی کی جائے گی۔آلوک کمار

4 منٹ پہلے
گلمرگ میںدوروزہ’’ قومی قبائلی فیسٹول‘‘ اِختتام پذیر

گلمرگ میںدوروزہ’’ قومی قبائلی فیسٹول‘‘ اِختتام پذیر

4 منٹ پہلے
نوڈل آفیسر امرناتھ یاتراڈاکٹر پیوش سنگلا کا امرناتھ گپھا دورہ مکمل

نوڈل آفیسر امرناتھ یاتراڈاکٹر پیوش سنگلا کا امرناتھ گپھا دورہ مکمل

4 منٹ پہلے
جموں کشمیر تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن: جی پی نڈا

جموں کشمیر تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن: جی پی نڈا

4 منٹ پہلے
وادی میںابھی تک 1لاکھ 30ہزار سمارٹ میٹر لگائے گئے: پی ڈی ڈی

وادی میںابھی تک 1لاکھ 30ہزار سمارٹ میٹر لگائے گئے: پی ڈی ڈی

4 منٹ پہلے
حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

4 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.