تاشقند :وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں بھارت کی توجہ اُن رابطوں کو دوبارہ تعمیر کرنے پر رہی ہے جنہیں نوآبادیاتی مدت کے دوران زَک پہنچی تھی۔تاشقند میں کل کنکٹیوٹی سے متعلق ایک کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ یہ منظرنامہ سے خلیج اور مشرقی افریقہ تک پھیلا ہواہے۔ 2016 سے بھارت نے ایران میں چابہار بندرگاہ پر کام کاج شروع کرنے کے عملی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چابہار بندرگاہ کے مشترک استعمال سے متعلق بھارت-ایران-افغانستان چارملکی ورکنگ گروپ کی تشکیل، ایسی پیشرفت ہے جس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بھی کہاکہ وسط ایشیا اورجنوبی ایشیا کے درمیان کنکٹیوٹی کو توسیع دیتے ہوئے، نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے بلکہ اِس سے متعلق سبھی پہلووں کی ضرورتوں کو پورا کیاجانا چاہیے۔