کہا فلمی سیاحت جموں کشمیر میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کریگا
سری نگر/18؍اگست//کشمیر انفو//
یفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں آنے والے ٹی وی شو’’ پشمینہ ‘‘ کے پہلے دِن کی شوٹنگ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے نئے شو کے لئے الکیمی فلمز ، سونی سب ٹی وِی ، کاسٹ اور پوری ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادیٔ میں فلم شوٹنگ کا سنہری دور واپس آرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فلمی سیاحت جموںوکشمیر کی ترقی اور روزگار کے مواقع پید اکرنے کا ایک بڑا محرک ثابت ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد نئی فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے اور اَب جمو ںوکشمیر فلم سازوں کے لئے شوٹنگ کی پسندیدہ جگہ کے طور پر اُبھرا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی کا مقامی ٹیلنٹ بھی ٹی وِی شو’’ پشمینہ ‘‘ کا حصہ ہے جسے اَگلے پانچ مہینوں میں جموںوکشمیر کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر فلمایا جائے گا۔اِس موقعہ پرالکمیی فلمز پرائیویٹ لمٹیڈ کے تخلیق کاراورپروڈیوسر سدھارتھ ملہوترا اور محترمہ سپنا ملہوترا ، شو کاسٹ اور عملہ کے اَرکان موجود تھے۔