سری نگر:ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرمیاں جاری محکمہ کی طرف سے19 جولائی کو لاجورہ پلوامہ میں بڑے T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں ضلع کے 32 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی ڈی سی چیرمین کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں یوتھ سپورٹس کی جانب سے لاجورہ پلوامہ میں ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے ٹورنامنٹ کا آغاز 19 جولائی سے ہورہا ہے کرکٹ ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ٹیم کی رجسٹریشن کر کے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں۔ اس حوالے سے سپورٹس ڈپارٹمنٹ پلوامہ کے ایک ملازم نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے لاجورہ پلوامہ میں T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام ہو رہا ہے جو ناک آوٹ بیسز پر کھیلا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے اور ضلع پلوامہ کی کوئی بھی ٹیم اس میں حصہ لے سکتا ہے جس کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بال اور ریفریشمنٹ فرہم کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن جاری ہے ادھر اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح پلوامہ ڈی ڈی سی چیرمین سپورٹس افسر پلوامہ کی موجودگی میں کرینگے .