• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی،اسپتال میں داخل

Nigraan News by Nigraan News
2023-10-19
Reading Time: 1min read
A A
0
آسان ہوتا لیکن ہاردک کی غیر موجودگی اسے مشکل بنا دیتی ہے:اشون

آسان ہوتا لیکن ہاردک کی غیر موجودگی اسے مشکل بنا دیتی ہے:اشون

FacebookTwitterWhatsapp

نگران ڈیسک/
کرکٹ ورلڈ کپ کے تاریخی مقابلے میں ٹیم انڈیا کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا آج کے مقابلے میں بولنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑا ہے۔ وہ اپنا اوور بھی مکمل نہیں کر پائے تھے کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا ہے۔یہ میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا کی عدم موجودگی سے آج کے مقابلے پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا البتہ اگر واپسی نہیں ہوتی ہے تو بڑا جھٹکا مانا جائے گا۔آج کے مقابلے میں ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کی اننگز کا نواں اوور پھینکنے آئے تھے۔ لیکن اس اوور میں وہ صرف 3 گیندیں کر سکے۔ اس کے بعد بھارتی آل راؤنڈر کو میدان چھوڑنا پڑا۔ ویراٹ کوہلی نے ہاردک پانڈیا کا اوور مکمل کیا۔
اس پورے معاملے میں ابھی تک ہندوستانی شائقین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ہے۔ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو انجری کے بعد اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کا اسپتال میں اسکین کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہاردک پانڈیا آج دوبارہ میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔ اسے بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہاردک پانڈیا اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے؟ اس سوال کا فی الحال جواب نہیں مل سکتا۔

وہیں، اگر ہم بھارت-بنگلہ دیش میچ کی بات کریں تو بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے باقاعدہ کپتان شکیب حسن اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ پہلے بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش کا آغاز شاندار رہا۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز تنجید حسن اور لٹن داس نے پہلی وکٹ کے لیے 14.4 اوورز میں 93 رنز جوڑے۔ اس کے بعد تنجید حسن 43 گیندوں پر 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کلدیپ یادو نے تنجید حسن کو اپنا شکار بنایا۔ تنجید حسن کی جگہ نظم الحسین شانتو بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اس وقت مشفق الرحمن اور توحید بلے بازی کررہے ہیں ۔ قریب 28 اوور میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 138 رنز بنالئے ہیں جبکہ چار وکٹ کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.