کولمبو :سلامی بلے باز اور کپتان شکھر دھون کی ناٹ آوٹ 86رن کی کپتانی اننگز اور ایشان کشن کی 59 اوپنر پرتھوی شا کی 43رن کی تیز اننگز کی بدولت ہندستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں اتوار کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت بنا لی۔سری لنکا نے بلے باز چمیکا کرونا رتنے کی ناٹ آوٹ 43، کپتان داسن شناکا کی 39اور چرت اسالنکا کی 38 رن کی کارآمد اننگز سے 50اوور میں نو وکٹ پر262رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ ہندستان نے 36.4اوور میں تین وکٹ پر 263رن بناکر آسان جیت اپنے نام کی۔(یو این آئی)