بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ ریاست کے لوگ کورونا سے متعلق احتیاط پر عمل کریں، ہماری لاپرواہی کورونا کی تیسری لہر کو دعوت دے گی۔وزیراعلی مسٹر چوہان نے آج یہاں اسمارٹ سٹی پارک میں شجرکاری کے بعد کہاکہ صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ معاملات میں اضافہ تشویش کا موضوع ہے۔ برطانیہ میں تین مہینے کے لاک ڈاون کے بعد 55 ہزار معاملات آئے ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں بھی کئی اضلاع میں پازیٹیویٹی کی شرح دس فیصد سے کم نہیں ہوئی ہے۔ لہذا یہ واضح ہے کہ وائر س ابھی موجود ہے۔ جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں پازیٹیومعاملات تیزی سے آرہے ہے۔ کئی جگہ معاملے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل ریاست میں 87ہزار ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 18پازیٹیو آئے۔ پرسوں جو ٹیسٹ کئے گئے ان میں 11پازیٹیو آئے تھے۔ لہذا یہ واضح ہے کہ ریاست میں وائرس ہے۔ پازیٹیو مسلسل آرہے ہیں۔ انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے متعلق بے فکر نہ ہوں تمام لوگ کورونا معیاری پروٹوکول پر عمل کریں۔ لاپرواہی کورونا کی تیسری لہر کو دعوت دے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا انفیکشن کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے، پازیٹیو آئے لوگوں کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کرکے انہیں آئسولیشن میں رکھنے کا کام جاری ہے۔ ریاست میں ٹیکہ کاری کی مہم بھی چل رہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لئے اسپتالوں میں ضروری نظام قائم کرنے کے لئے بھی ریاستی حکومت سرگرم ہے۔ (یو این آئی)