• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نریندر مودی بنیں گے تیسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم: بھاجپا صدر نڈا

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-21
Reading Time: 1min read
A A
0
نریندر مودی بنیں گے تیسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم: بھاجپا صدر نڈا

نریندر مودی بنیں گے تیسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم: بھاجپا صدر نڈا

FacebookTwitterWhatsapp

بستی:20دسمبر//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بدھ کو دعوی کیا کہ لوک سبھا۔2024 میں ان کی پارٹی کی مکمل اکثریت کی سرکاری بنے گی اور نریندر مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔امر شہید ستیہ وان سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد سانسد کھیل کود مہا کمبھ۔3 کا افتتاح کرنے کے بعد بطور چیف گیسٹ نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔بھارت پہلے معیشت میں 11ویں نمبر، 12ویں نومبر پر رہتا تھا لیکن پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ 2024 کا الیکشن جیتنے کے بعد جب نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے تو تین سال کے اندر بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گی۔ ایسا سنکلپ لے کر ہم لوگ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ترقی کو ترجیح دیتے ہیں۔ 70 سالوں سے ہندوستان نے کھیلوں میں اتنے تمغے نہیں جیتے جتنے مودی حکومت میں جیتے ہیں۔ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ اس سے قبل اولمپک گیمز، ایشین گیمز اور دیگر گیمز میں بڑے شہروں، ممبئی، کلکتہ اور کئی ریاستوں کے کھلاڑیوں کو مدعو کرکے کھلایا جاتا تھا۔لیکن مودی کی پالیسی کی وجہ سے ہندوستان کے غریبوں، کسانوں، دیہاتوں اور قصبوں کے کھلاڑیوں کو حصہ لینے کا موقع ملا اور انہوں نے زیادہ سے زیادہ تمغے حاصل کئے۔بی جے پی صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک رکن اسمبلی کا ویڈیو بنا کر پارلیمنٹ اور پارٹی کے وقار کو مجروح کرنے کا کام کیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ گورکھپور کے ایم پی روی کشن نے راہل گاندھی کو کیمرہ مین کے طور پر رکھنے کے لیے اپنے بھوجپوری شہر میں جگہ خالی کر دی ہے، اگر راہول گاندھی درخواست دیتے ہیں تو ایم پی روی کشن ان پر غور کریں گے اور انہیں کیمرہ مین کے طور پر کام کرنے کا موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تاریخی کام کر رہے ہیں، 2014 میں کھیلوں کا بجٹ ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ تھا، لیکن بی جے پی حکومت نے اس بجٹ کو بڑھا کر تین ہزار کروڑ سے زیادہ کر دیا ہے۔اب تک حکومت اولمپکس کی تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کو امداد فراہم نہیں کرتی تھی لیکن اب انہیں امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کھیلو انڈیا کے لیے 1000 کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ حکومت نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے، پہلے بھارت میں ہوائی جہاز نہیں بنتے تھے۔ سستی دوائیں دستیاب نہیں تھیں، لیکن جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں، ہندوستان نے ادویات، ہوائی جہاز اور دیگر چیزوں کی پیداوار شروع کر کے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یواین آئی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.