ورلڈ کپ 2023 کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوچنگ اسٹاف سے لے کرکپتانی تک، ہرشعبے میں بڑے الٹ پھیر ہوئے ہیں۔ بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں اور ان کی جگہ الگ الگ فارمیٹ میں الگ الگ کپتان سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کی ٹسٹ کپتانی شان مسعود سنبھال رہے ہیں۔ وہیں ٹی-20 ٹیم کی کمان شاہین شاہ آفریدین کے ہاتھ میں آگئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کپتانی میں ہوئی ان تبدیلیوں سے متعلق اب شاہد آفریدی کا بے حد اہم اور دلچسپ بیان سامنے آیا ہے۔
جیو ٹی وی پربات چیت کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں، ”میں رضوان کی سخت محنت اور توجہ مرکوز کرنے کا مداح ہوں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت جو مجھے سب سے اچھی لگتی ہے، وہ یہ ہے کہ وہ صرف اپنے گیم پر دھیان دیتے ہیں۔ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کر رہا ہے۔ وہ ایک فائٹر کرکٹر ہیں۔ میں بابر اعظم کے بعد انہیں ٹی-20 ٹیم کے کپتان کے طور پر دیکھنا چاہتا تھا، لیکن غلطی سے شاہین آفریدی کو یہ ذمہ داری دے دی گئی۔“
شاہین شاہ آفریدی کا یہ بیان اس لئے دلچسپ ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ان کے داماد ہیں۔ وہ اکثر شاہین آفریدی کی تعریف بھی کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں شاہین آفریدی کو ملی ٹی-20 کپتانی کی تنقید کرکے انہوں نے سب کو حیران کردیا۔
پاکستان کی ٹیم اس وقت آسٹریلیا دورے پر ہے۔ وہ یہاں تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں حصہ لے رہی ہے۔ اس سیریز کے دو مقابلے کھیلے جاچکے ہیں اور پاکستان یہ سیریز بھی گنوا چکی ہے۔ 2-0 سے پیچھے ہوچکی پاکستانی ٹیم اب آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلے گی۔ اس سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔