لکھنؤ:26جولائی:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندوستا ن کے بہادر جوانوں کی مستعدی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج مخالف حالات کے باوجود ملک پوری مضبوطی کے ساتھ اپنی سرحدوں کی تحفظ اور بڑے سے بڑے سازش کوناکام بنانے کا اہل ہے۔مسٹر یوگی آج کارگل یوم فتح پر یہاں کارگل شہید اسمرتی واٹیکا کے پروگرام میں شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازہ۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کارگل شہید اسمرتی واٹیکا میں قائم کارگل جنگ میں شہید فوجیوں کی پرتماؤں پر گلپوشی کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔کارگل شہیدوں کو سلام کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہ اکہ ملک کے عزیز کے جانباز سپوتو اور بہادر جوانوں کی مستعدی ،مادر وطن کے تئیں مکمل اور بے نظیر قربانی کے جذبے کی وجہ سے ہی ہم سب نہ صرف آزادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ بلکہ ایک محفوظ ماحول میں چین سے اپنا گذر بسر کرتے ہیں۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ شہید کی موت ہی قوم کی زندگی ہوتی ہے۔ ایک جوان جب شہید ہوتا ہے تو وہ قوم کو نئی زندگی دیتا ہے۔ نئی ترغیب دیتا ہے۔مسٹر یوگی نے کہا کہ مئی 1999 میں پڑوسی ملک کے ذریعہ ایک سازش کے تحت کارگل جنگ ملک پر تھوپی گئی تھی۔ کارگل کی چوٹیوں پر سازش کے تحت دشمن ملک نے قبضہ کر کے ہندوستانی افواج کو نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔ مخالف حالات کے باوجود محض دو سے ڈھائی مہینے کے اندر ہندوستان کے بہادر جوانوں نے دشمن کو وہاں سے فرار ہونے کو مجبور کردیا۔ تب سے 26جولائی کی تاریخ کو پورا ملک کارگل وجئے دیوس کے طو ر پر مناتا ہے۔شہیدوں کے تئیں احترام اورعقیدت کا اظہار کرنے انہیں پر خلوص خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پورے ملک میں بڑے افتحار اور احترام کے ساتھ یہ پروگرام منعقد ہوتا ہے۔(یواین آئی)