• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ممبئی انڈینس کو ہراکر پلے آف میں پہنچ آرسی بی

Nigraan News by Nigraan News
2024-03-13
Reading Time: 1min read
A A
0
ممبئی انڈینس کو ہراکر پلے آف میں پہنچ آرسی بی

ممبئی انڈینس کو ہراکر پلے آف میں پہنچ آرسی بی

FacebookTwitterWhatsapp

رائل چیلنجرس بنگلورو نے ممبئی انڈینس کو ہرا دیا۔ ہمن پریت کورکی قیادت والی ممبئی انڈینس کو 7 وکٹ سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں، اس جیت کے بعد اسمرتی مندھانا کی رائل چیلنجرس بنگلورو پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ اب اس طرح پلے آف میں کھیلنے والی تینوں ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ دہلی کیپٹلس اورممبئی انڈینس کے برابر 10-10 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ رائل چیلنجرس بنگلورو نے 8 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایلس پیری اور رچا گھوش کی شانداراننگ
رائل چیلنجرس بنگلورو کے سامنے 114 رنوں کا ہدف تھا۔ اسمرتی مندھانا کی ٹیم نے 15 اوور میں تین وکٹ پرہدف حاصل کرلیا۔ آرسی بی کے لئے ایلس پیری نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ ایلس پیری 38 گیندوں پر 40 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹی۔ وہیں، رچا گھوش 28 گیندوں پر 36 رن بناکرناٹ آوٹ رہیں۔ آرسی بی کی کپتان اسمرتی مندھانا نے 13 گیندوں پر11 رن بنائے۔ صوفی مولینکس 9 رن بناکرپویلین لوٹی۔ جبکہ صوفی ڈیوائن 4 رن بناکرشبنم اسماعیل کی گیند پرآوٹ ہوئی۔
ممبئی انڈینس کے لئے شبنم اسماعیل کے علاوہ نیٹ سیوربرنٹ اور ہیلی میتھیوز نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔ وہیں، سائیکا اسحاق، پوجا وستنکراور امیلیا کیر کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔
ممبئی انڈینس کی اننگ 113 رنوں پرسمٹی
اس سے پہلے رائل چیلنجرس بنگلورو کی کپتان اسمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم 19 اووروں میں 113 رنوں پرسمٹ گئی۔ ممبئی انڈینس کے لئے سلامی بلے باز ایس سجنا نے سب سے زیادہ 21 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ ہیلی میتھیوز نے 23 گیندوں پر 26 رنوں کا تعاون دیا۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپربلے باز پرینکا بالا 18 گیندوں پر19 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹی، لیکن ممبئی انڈینس کے باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔
ایلس پیری کی خطرناک گیند بازی
رائل چیلنجرس بنگلورو کے لئے ایلس پیری سب سے کامیاب گیند بازرہی۔ ایلس پیری نے 4 اووروں میں 15 رن دے کرممبئی انڈینس کے 6 بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ صوفی مولینیکس، صوفی ڈیوائن، آشا شوبھنا اورشرینکا پاٹل نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.