گریٹر نوئیڈا؍مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا واحد ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔آج میچ کے پانچویں دن افسران نے صبح 8 بجے گراؤنڈ کی حالات کا جائزہ لینے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں اس طرح کا آٹھواں معاملہ ہے جس میں بغیر ٹاس کے بغیر کوئی گیند پھینکے میچ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل 1998 میں بھی اسی طرح میچ منسوخ کیا گیا تھا۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ گریٹر نوئیڈا میں اب بھی بارش ہو رہی ہے اور میچ کے حکام نے پانچویں دن کا کھیل منسوخ کر دیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے دن دوپہر کو پچ کے ساتھ والے نیٹ میں چند گھنٹوں کی پریکٹس کے علاوہ پانچ دنوں میں کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں کی۔ تاہم پہلے دو دن تک زمین خشک نہیں ہوئی اور پانی نکالنے کا ناقص نظام بھی سامنے آیا۔ اے سی بی نے اس کے لیے غیر موسم کی بارش کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔