نگران نیوز
سری نگر// سری نگر کے حیدر پورہ علاقے کے جامعہ اشرف العلوم میں جمعہ کو آگ لگ گئی، جس میں دو شہری اور ایک فائر مین زخمی ہو گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کی گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ۔آپریشن کے دوران آگ بجھانے کے دوران ایک فائر مین زخمی ہوگیا جب کہ واقعے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔









