وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتانند رائے نے بدھ کے روز راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ آنے والی مردم شماری ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ روپا گنگولی کے سوال کے تحریری جواب میں رائے نے کہا کہ آنے والی مردم شماری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہونی ہے اور اس میں خود کار گنتی کی سہولت بھی موجود ہے۔ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ایک موبائل ایپ اور مردم شماری سے متعلقہ مختلف سرگرمیوں کے انتظام و نگرانی کے لئے مردم شماری پورٹل تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ مردم شماری 2021 اور اس سے وابستہ دیگر سرگرمیوں سے متعلق احکامات ا آئندہ تک لیے ملتوی رہیں گے۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دو مرحلوں میں مردم شماری ہوگی۔یہ مردم شماری آئندہ برس 9 فروری سے شروع ہوگی اور 28 فروری 2022 تک جاری رہے گی۔