واشنگٹن: امریکہ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وکلاء کا کہنا ہے کہ چین انٹرپول کا ریڈ نوٹس سسٹم استعمال کر رہا ہے تاکہ امریکہ سے اختلاف کرنے والوں کی واپسی پر دبا ؤڈالا جا سکے۔ وکلاء نے بائیڈن انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ امیگریشن کی حراست سے جمہوریت کے ایک چینی حامی جسے امریکہ اور چین کے حوالگی کا معاہدہ نہ ہونے کے باوجود اپنے ملک جلاوطن کیا جا سکتا ہے کی رہائی کو یقینی بنائے ، کیونکہ اسے وہاں جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس نظام کے تحت انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کا ایک رکن ملک دوسرے ممالک میں رہنے والے اپنے مفرور شہریوں کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا کہہ سکتا ہے۔ چینی جمہوریت کے حامی کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے امریکی امیگریشن اور کسٹمز حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ اس شخص کا بھائی اب بھی چین میں رہ رہا ہے اور اسے حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں کی وجہ سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔