سرینگر :سرحدوں کے قریب ڈورون سرگرمیوں کے بڑھتے معاملات کے بیچ پاکستان پر ایک مرتبہ پھر بھارت میںعسکریت کو بڑھائو ا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزارت خارجہ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کئی نئے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ڈرو ن بھی شامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر امن کی صورتحال سے پاکستان اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں تک ہتھیار اور دیگر ساز و سامان پہنچانے کیلئے ڈرون کا استعمال کر رہا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک معروف نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں وزرات خارجہ ترجمان اریندم باگچی نے کہا کہ کچھ ممالک ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے ذریعے بھارت میں عسکریت پسندی پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو اس وقت کسی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ موجودہ دور میں ڈیجٹیل ٹیکنالوجی نے ان میںاضافہ کر دیا ہے ۔ پاکستان کا نام نہ لئے بغیر انہوںنے کہا کہ پڑوسی ممالک بھارت میں اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے عسکریت پسندی کو فروغ دینے میںمصروف عمل ہے تاہم ان تمام کوششوں کا توڑ کرنے کیلئے بھارت متحرک عمل ہے اور ایسے کوششوں کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ’دنیا میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے کچھ ممالک اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لیے عسکریت پسندی پھیلانے اور معاشرتی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔پاکستان پر ایک مرتبہ پھر بھارت میںعسکریت کو بڑھائو ا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزارت خارجہ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کئی نئے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ڈرو ن بھی شامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر امن کی صورتحال سے پاکستان اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں تک ہتھیار اور دیگر ساز و سامان پہنچانے کیلئے ڈرون کا استعمال کر رہا ہے ۔