نئی دہلی،5 اگست:گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 42،982 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 533 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔دریں اثنا بدھ کو ملک میں 35 لاکھ 55 ہزار 115 افراد کو کوروناوائرس کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ملک میں 48 کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار 295 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،982 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 12 ہزار 114 ہو گئی ہے۔ اس دوران41 ہزار 726 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،09،74،748 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 723سے بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 76 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 533 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجوعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 26 ہزار 290 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.29 فیصد ، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔ (یو این آئی)