اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کہا ہے کہ عالمی آباد ی کے 70 فیصد کو کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے 11 ارب ڈوز کی ضرورت لا حق ہے اور نئے ویریئنٹ کے ظہور پذیر ہونے کا سد باب کرنے کے لیے ویکسین کو دنیا کے ہر مقام تک قلیل ترین مدت کے اندر پہنچایا جانا لازمی ہے ۔گوٹرش نے بین الاقوامی کووڈ۔19 ویکسین تعاون فورم سے خطاب میں بتایا کہ موجودہ ویکسین کے خلاف قوتِ مدافعت دکھا سکنے اور قومی سطح پر جاری ویکسینشن مہم پر کاری ضرب لگانے والے نئے ویریئنٹ کے ظہور پذیر ہونے کا سد باب کرنے کے لیے ویکسین کو دنیا کے ہر مقام تک قلیل ترین مدت کے اندر پہنچایا جانا لازمی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی 7 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے ہمیں 11 ارب خوراکوں کی ضرورت ہے جو کہ عام وبا کے وجود کاقلع قمع کرنے کے لیے ایک اہم دہلیز کی حیثیت رکھتی ہے ۔سیکرٹری جنرل نے ویکسین کی مساوی تقسیم کے لیے پیداواری استعداد کو دو گنا تک بڑھانے کی ضرورت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے زور دیا کہ اس چیز پر عمل درآمد کے لیے جی۔20کی سطح پر ایک ایمرجنسی ٹاسک فورس کی تشکیل کی ضرورت درپیش ہے ۔