رانچی ، 07اگست: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ حاصل نہیں کر سکی ، تاہم سبھی بہنوں نے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں دفاعی اولمپک طلائی تمغہ فاتح برطانیہ کو جس طرح شکست دی وہ قابل تعریف ہے۔وزیراعلی سورین نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ پوری ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔جھارکھنڈ کی بیٹیوں اور میری بہنوں نے ہندوستانی خواتین ٹیم کی کارکردگی میں شاندارتعاون کیا۔ جھارکھنڈ حکومت نے اولمپکس شروع ہونے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ریاست کے کھلاڑیوں کو طلائی جیتنے پر پر دو کروڑ ، چاندی جیتنے پر ایک کروڑ اور کانسی جیتنے پر پچاس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ہندوستانی خواتین ٹیم کانسہ کی جنگ تو نہیں جیت سکی لیکن جھارکھنڈ کی بیٹیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم میں شامل سبھی جھارکھنڈ کی بیٹی کھلاڑیوں کو حکومت اپنے سابقہ فیصلےمیں ترمیم کرکے 50-50 لاکھ روپے دے گی اور سبھی کے آبائی گھر کو پکے گھر میں تبدیل کرائے گی۔مسٹر سورین نے کہا کہ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی اور اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ ان کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ (یو این آئی)