• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

طالبان 90 روز میں کابل پر قبضہ حاصل کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-12
Reading Time: 1min read
A A
0
طالبان کا جنوبی افغانستان میں داعش کے خلاف آپریشن

طالبان کا جنوبی افغانستان میں داعش کے خلاف آپریشن

FacebookTwitterWhatsapp

کابل: امریکی دفاعی حکام نے امریکی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان آئندہ 30 روز میں افغانستان کے دارالحکومت کو تنہا کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر آئندہ 90 روز میں اسے اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ کابل کتنی دیر تک کھڑا رہ سکتا ہے اس کا اندازہ امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک بھر میں طالبان کی تیزی سے جاری پیش رفت سے ثابت ہوسکتا ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ تاہم یہ پہلے سے طے شدہ نتیجہ نہیں ہے۔یورپی یونین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اسلام پسند اب افغانستان کے 65 فیصد حصے پر قابض ہیں اور انہوں نے 11 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور مزید پر قبضے کی دھمکی دی ہے۔شہر کے ایک مغربی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کابل کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر شہریوں کے شہر میں داخل ہونے اور تشدد سے کہیں اور فرار ہونے کے باعث بہت زیادہ رش ہے اور یہ بتانا مشکل ہے کہ آیا طالبان بھی اس سے گزر رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ڈر یہ ہے کہ خود کش حملہ آور سفارتی حلقوں میں داخل ہو جائیں گے تاکہ خوفزدہ کرسکیں، حملہ کریں اور یقینی بنائیں کہ ہر کوئی جلد سے جلد وہاں سے نکل جائے۔بدھ کو شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کو کھودینا افغان حکومت کے لیے تازہ جھٹکا تھا جو طالبان کے حملوں کو روکنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔یہ اس وقت پیش آیا جب افغان صدر اشرف غنی شمال کے سب سے بڑے شہر مزار شریف کے دفاع کے لیے پرانے جنگجوؤں کو اکٹھا کر رہے تھے کیونکہ طالبان جنگجو اس کے قریب تر آتے جارہے ہیں۔بدخشان سے صوبائی کونسل کے رکن جواد مجددی نے کہا کہ طالبان نے حملہ کرنے سے قبل فیض آباد کا محاصرہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘فیض آباد کے سقوط کے ساتھ پورا شمال مشرقی علاقہ طالبان کے کنٹرول میں آگیا ہے۔واضح رہے کہ بدخشاں کی سرحدیں تاجکستان، پاکستان اور چین سے ملتی ہیں۔طالبان امریکی حمایت یافتہ حکومت کو شکست دینے اور اسلامی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ان کی پیش قدمی کی رفتار نے حکومت اور اس کے اتحادیوں کو چونکا دیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے وطن کے لیے لڑیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے انخلا کے فیصلے پر افسوس نہیں ہے، امریکا نے 20 سالوں میں 10 کھرب ڈالر سے زائد خرچ کیے اور ہزاروں فوجیوں کو کھو دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا، افغان فورسز کو اہم فضائی مدد، خوراک، سامان اور تنخواہیں فراہم کر رہا ہے۔امریکا اپنی افواج کا انخلا رواں مہینے میں طالبان کے افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے وعدوں کے بدلے میں کرے گا۔طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے وقت حملہ نہیں کریں گے تاہم حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر وہ راضی نہیں ہوئے۔طالبان کی طرف سے حکومتی فریق کے ساتھ امن کی بات کرنے کا عزم ناکام ہو گیا ہے کیونکہ وہ فوجی فتح کو دیکھ رہے ہیں۔ایک سینئر طالبان رہنما نے بتایا کہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے منگل کے روز دوحہ میں امریکی خصوصی سفیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔تاہم ملاقات کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ متوقع ملاقاتوں میں سے ایک ٹرائکا پلس کا اجلاس بھی ہو گا جو جس کی قیادت امریکا، چین اور روس کر رہے ہیں۔طالبان رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان وفد بھی اس میں حصہ لے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.